بزمِ اطفال
برکت : مظہر صدیقی
100لفظوں کی کہانی
ماجد کا معمول تھا، وہ صبح گھر سے نکلنے کے بعد ایک قریبی خانقاہ کے صحن میں موجود سینکڑوں کبوتروں کو دانہ ڈال کر اپنی فیکٹری جاتا تھا. وہ سمجھتا تھا کہ اس عمل سے اس کا رزق بڑھتا ہے. ایک روز جب وہ کبوتروں کو دانہ ڈال رہا تھا،تو خانقاہ پر بیٹھی ایک بوڑھی عورت بولی. ” بیٹا کل سے بھوکی ہوں. مجھے کھانا کھلا دو”. ماجد نے اسے کھانا کھلا دیا. اگلے دن اس نے اپنے گھر کے قریب غرباء کے لئے دسترخوان لگانا شروع کیا. اس کا رزق اتنا بڑھا کہ اب روزانہ بیسیوں دسترخوان لگتے ہیں.