بزمِ اطفال
برےاثرات : اسد علی انصاری
سوالفاظ کی کہانی
کافی رات گئے وہ فلم دیکھ کر گهر لوٹے. "فلم کمال کی تهی. میں سوچ بهی نہیں سکتی تهی کہ وہ شخص قتل ہوگا.” ٹی وی لاؤنج میں چینل سرچنگ کےدوران سکرین خون سے لپٹے معصوم برمی اور فلسطینی مسلمانوں پر رکی تو لمحے بهر میں چینل تبدیل ہوگیا. میاں بیوی نےاجبنی نظروں سے ایک دوسرے کی طرف اور پهراحمد کی طرف دیکها بارہ سالہ احمد کا چہرہ مخالف سمت میں تها. "شکرہے خداکا…… ایسی چیزیں بچوں کے ذہن پر برے اثرات ڈالتی ہیں.” دوسری طرف احمد اپنے پاؤں سےچیونٹیوں کو مسلسل مسل رہا تها.