بزمِ اطفال
کہانی نما : محمد طلحہ خان
بابا کی وفات کے بعد میَں نے پڑھائی چھوڑ دی۔ میَں دن کو اوقات میں بسوں میں کنڈیکٹری کرتا اور رات کے وقت ایک مِل میں ملازمت۔ وقت کا پنچھی اڑتا رہا۔ بھائی نے انجئینرنگ میں داخلہ لے لیا۔ اسے اسکالرشپ ملی اور وہ باہر چلا گیا۔ میَں اس شام مِل مین تھا جب مجھے اس کی واپسی کی اطلاع ملی۔ میَں بھاگم بھاگ ائیر پورٹ پہنچا۔ بھائی کو سامنے پا کر میَں نے بے اختیار بازو پھیلا دئیے۔ تبھی بھائی کی نظر میرے پسینے میں تر لباس پہ پڑی اور پھر میَں نے نم آنکھوں کے ساتھ اس کا مصافحہ کرنے کے لئے بڑھا ہاتھ تھام لیا۔