“تشکر! میرے ٹکڑے کرنے والو” شاعر سید موج علی نقوی البخاری کا انٹرویو
“تشکر! میرے ٹکڑے کرنے والو” شاعر سید موج علی نقوی البخاری کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
موج نقوی۔۔سید موج علی نقوی البخاری
تفکر – قلمی نام؟
موج نقوی۔۔احباب میں موج نقوی کے نام سے جانا جاتا ہوں،موج ہی میرا تخلص ہے
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
موج نقوی۔۔آج سے 24 سال قبل 3 مارچ 1993 کو کراچی میں پیدا ہوا
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
موج نقوی۔۔BSc Computer Sciences
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
موج نقوی۔۔فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول اٹک
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
موج نقوی۔۔اٹک کے آرمی پبلک کالج سے انٹرمیڈیٹ کے بعد آئی ٹی میں گراجوئیشن کیا
تفکر – پیشہ؟
موج نقوی۔۔موشن گرافکس اور اینی میشن ایکسپرٹ ہوں اور اپنی سروسز آن لائن “فری لانسر” پر فراہم کرتا ہوں
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
موج نقوی۔۔ہر شاعر یہی کہتا ہے کہ اسے بچپن سے شعر و ادب کا شوق تھا،مگر میری نظر میں اس سفر کا نہ ہی کوئی آغاز ہے نہ انجام کیوںکہ جس طرح شاعر مرنے کے بعد زندہ رہتا ہے اسی طرح وہ ارتقاء سے قبل بھی موجود ہوتا ہے،اس کا سفر صرف اپنی منزل تبدیل کرتا ہے۔میری نظر میں غالب،میر،جوش،داغ،فیض،جون،ساغر،ناصر،قتیل،محسن ان سب کا سفر آج بھی جاری ہے اور یہ ہمیں اپنے ہمراہ لیے ہوئے ہیں۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
موج نقوی۔۔ابھی جن شخصیات کا نام لیا میں ان سب سے بہت متاثر ہوں مگر خاص طور پر سرکار جون ایلیا اور محسن نقوی ہیں۔
تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
موج نقوی۔۔نہیں،میں موج ہوں اور اپنی موج میں لکھتا ہوں
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
موج نقوی۔۔غزل
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
موج نقوی۔۔غزل اور منقبت
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
موج نقوی۔۔کوئی نہیں
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
موج نقوی۔۔کوئی نہیں
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
موج نقوی۔۔میرا تعلق نقوی البخاری گھرانے سے ہے، میرا شجرہ جد مبارک سرکار ولی موج دریا ساغر سمندر سے ہوتا ہوا اوچ بلوٹ (ارض لفقرا) میں سرکار جلال الدین سرخ پوش بخاری سے منسلک ہے جو آگے سرکار مولا امام علی نقی علیہ سلام سے ملتا ہے۔
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
موج نقوی۔۔غیر شادی شدہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
موج نقوی۔۔میں اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ہوں
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
موج نقوی۔۔ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
موج نقوی۔۔سارا بچپن ہی خوبصورت ہوتا ہے جو بڑے ہو جانے پر یاد بن جاتا ہے
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
موج نقوی۔۔اس سفر کے دوران دور حاضر کے عظیم شعراء سے ملنا میرے لیے باعث عزت وشرف ہے
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
موج نقوی۔۔اشفاق احمد
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
موج نقوی۔۔حالات سے آگاہی کے لیے اخبارات سے بہت وابستگی ہے لیکن رسائل پڑھنے کا ٹائم نہیں،اس دور جدید میں فقط سوشل میڈیا ہی پڑھا جاتا ہے۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
موج نقوی۔۔الحمد اللہ نہیں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
موج نقوی۔۔نہیں
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
موج نقوی۔۔زندگی ایک فن ہے لمحوں کو
اپنے انداز سے گنوانے کا
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
موج نقوی۔۔ممنون ہوں کہ آپ نے اس ناقص کو کسی قابل سمجھا۔ادب کے فروغ میں آپ کی کاوش قابل تحسین ہے۔
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
موج نقوی۔۔تشکر! میرے ٹکڑے کرنے والو
کہ اب یہ کانچ خنجر ہو گیا ہے