مختصر کہانیاں

سورہ التکویر 81 شروع اللہ کے نام سے جو بڑامہربان،…

سورہ التکویر 81

شروع اللہ کے نام سے جو بڑامہربان، نہایت رحم والا ہے۔

1۔ جب سورج لپیٹ دیاجائے گا۔

2۔ اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے۔

3۔اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔

4۔ اور جب دس مہینہ کی حاملہ اونٹنیاں آوارہ پھریں گی۔

5۔ اور جب وحشی جانور اکھٹاہوجائیں گے۔

6۔ اور جب سمندر بھڑکادئے جائیں گے۔

7۔ اور جب ایک ایک قسم کے لوگ اکھٹا کئے جائیں گے۔

8۔ اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔

9۔کہ وہ کس قصور میں ماری گئی۔

10۔ اور جب اعمال نامے کھولے جائیںگے۔

11۔ اور جب آسمان کھل جائے گا۔

12۔ اور دوزخ بھڑکائی جائے گی۔

13۔ اور جب جنت قریب لائی جائے گی۔

14۔ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔

15۔ پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے،

16۔ چلنے والے اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔

17۔ اور رات کی جب وہ جانے لگے۔

18۔ اور صبح کی جب وہ آنے لگے۔

19۔ کہ یہ ایک باعزت رسول کا لایا ہو ا کلام ہے۔

20۔ قوت والا، عرش والے کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔

21۔ اس کی بات مانی جاتی ہے،وہ امانت دار ہے۔

22۔ اور تمھارا ساتھی دیوانہ نہیں۔

23۔ اور اس نے اس کو کھلے افق میں دیکھا ہے۔

24۔ اور وہ غیب کی باتوں کا حریص نہیں۔

25۔ اوروہ شیطان مردود کاقول نہیں۔

26۔ پھر تم کدھر جارہے ہو۔

27۔ یہ تو بس عالم والوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

28۔ اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے۔

29۔ اور تم نہیں چاہ سکتے، مگر یہ کہ اللہ رب االعالمین چاہے ۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/