منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) شـاعِــر اور چَــور چَور ک…

( غیــر مطبــوعــہ )

شـاعِــر اور چَــور

چَور کوئی ایسا ہوتا ہے
اِتنا پھوہڑ پن تو بس اک شاعر پر اچّھا لگتا ہے
وہ بھی مجھ جیسے شاعر پر
پہلی آہٹ پر ہی میں نے سمجھ لیا تھا
اچّھا چَور نہیں ہے جو آنگن میں میرے گھوم رہا ہے
اچّھا چَور تو میں ہوں شاید
نیند کا جو بہروپ بھرے
اس کے پھوہڑ بن
بے فکری
کم نظَری کا لطف اٹھا رہا ہوں
میں جو اُس سے کہیں زیادہ چوکنّا ہوں
دل ہی دل میں یہ منطق بھی لگا رہا ہوں
آنکھوں کی حرکات مؐری بہتر ہیں اُس سے
آہٹ اب تک کوئی نہیں کی ہے میں نے اپنی جانب سے
نیند جو اُس کو صوفے پر ڈھائے دیتی ہے
میلوں اُس کا پتا نہیں میری آنکھوں میں
میں تو اب یہ سوچ رہا ہوں
یہ میں ہوں کیا ؟
جو اس چَور کے بھیس میں گھر میں گھوم رہا ہوں
اِتنے پھوہڑ پن سے کوئی کام تو میں ہی کر سکتا ہوں
ہاں یہ میں ہوں
سچ مُچ میں ہوں
ہر شاعر اک چَور ہے شاید
ایسا چَور
جو اپنے اوپر چَور نظر ہی رکھ سکتا ہے
شب بھر وہ کیا کرتا پھرتا ہے/ اس کی
بس صِرف خبر ہی رکھ سکتا ہے

( شــارِقؔ کیــفــی )

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/