“نامِ زہرا نے مجھے بخشی ہے معراج عروج” شاعرہ عروج زہرا کا انٹرویو
“نامِ زہرا نے مجھے بخشی ہے معراج عروج” شاعرہ عروج زہرا کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
عروج زہرا۔۔عروج زہرا
تفکر – قلمی نام؟
عروج زہرا۔۔کوئی نہیں ہے۔زہرا ہی تخلص کرتی ہوں۔
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
عروج زہرا۔۔کراچی میں پیدا ہوئی،تاریخ پیدائش 12 فروری 1993،بروز جمعہ صبح 10 بجے ?
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
عروج زہرا۔۔اردو ادب میں ایم فل کر رہی ہوں جامعہ کراچی سے۔
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
عروج زہرا۔۔المحمد اکیڈمی۔ایک نجی اسکول سے۔
تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
عروج زہرا۔۔جامعہ کراچی زندہ باد
تفکر – پیشہ؟
عروج زہرا۔۔کچھ عرصہ تدریس سے وابستہ رہی آج کل ریڈیو پاکستان میں آر۔جے ہوں۔
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
عروج زہرا۔۔قریب 8 سال کی عمر میں پہلی غزل کہی تھی۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
عروج زہرا۔۔غزلیات تو اساتذہ شعراء کی سب سے پہلے،پھر ناصر کاظمی۔نظم و غزل دونوں میں محسن نقوی اور فیض پسند ہیں۔
تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
عروج زہرا۔۔ابھی تک تو نہیں۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
عروج زہرا۔۔غزل۔ مجھے پابندیاں پسند ہیں ?
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
عروج زہرا۔۔غزل میرا خیال ہے۔نظم بھی کہہ لیتی ہوں
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
عروج زہرا۔۔ابھی کہاں کوئی تصنیف۔ان شاء اللہ اگلے سال ارادہ ہے لانے کا۔
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
عروج زہرا۔۔نثر۔نثر کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا کبھی۔
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
عروج زہرا۔۔میں خاندان سادات باہرہ سے نجیب الطرفین سید زادی ہوں۔
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
عروج زہرا۔۔ابھی کوئی حیثیت نہیں ہے ??
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
عروج زہرا۔۔ہم 4 تھے۔ بابا امی بھیا اور میں۔ کیوں کہ بابا کے مطابق بچے دو ہی اچھے ۔?
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
عروج زہرا۔۔اب 3 رہ گئے ہیں۔6 سال پہلے والد کا انتقال ہوگیا۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
عروج زہرا۔۔کراچی میں ہی
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
عروج زہرا۔۔بچپن۔۔امی کہتی ہیں میں بچپن سے ہی کھانے کی چور تھی،تو جب وہ کھانا دیتی تھیں مجھے اور بھیا کو تو میں اسے جلدی جلدی کھلا کر اس کی پلیٹ اپنے آگے اور اپنی پلیٹ اس کے آگے رکھ دیتی تھی۔اور امی کے آنے پر اس بچارےکو ڈانٹ پڑتی تھی کہ کھانا کیوں نہیں کھایا ?
تفکر –ادبی سفر کے دواران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
عروج زہرا۔۔خوبصورت واقعات بہت ہیں مگر فاطمہ حسن صاحبہ اور انور شعور صاحب سے ملنا ان میں سب سے حسین واقعہ ہے۔
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
عروج زہرا۔۔پطرس بخاری،ممتاز مفتی اور قراة العین حیدر پسند ہیں۔
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
عروج زہرا۔۔فقط اتنی کہ میں اخبارات و رسائل میں کلام بھیجتی ہوں اور وہ شائع ہو جاتا ہے۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
عروج زہرا۔۔بہت مگر بقول سید صادق حسین شاہ۔
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
عروج زہرا۔۔کون سی پالیسی؟؟؟؟ واقعی ہے کوئی ?
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
عروج زہرا۔۔بس اتنا کہ آپ ادب سے تعلق رکھتے ہیں تو ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے ادب کی خدمت کریں۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
عروج زہرا۔۔اچھی کاوش ہے آپ کی۔اللہ آپ کو حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے ?
تفکر – شعر یا تحریر؟
عروج زہرا۔۔
شعر۔۔۔
نامِ زہرا نے مجھے بخشی ہے معراج عروج
ایک نسبت نے میرا نام بنا رکھا ہے