“کمرے میں ایک میں تھا کوئی دوسرا نہ تھا” شاعر ہارون راعون کا انٹرویو
“کمرے میں ایک میں تھا کوئی دوسرا نہ تھا” شاعر ہارون راعون کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
ہارون راعون۔۔ہارون راعون
تفکر – قلمی نام؟
ہارون راعون۔۔نہیں کوئی قلمی نام نہیں ہے یہی ہارون راعون ہی استعمال کیا کرتا ہوں۔
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
ہارون راعون۔۔1995 کابل افغانستان
تفکر -تعلیمی قابلیت؟
ہارون راعون۔۔ماس کمونیکیشن کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ہارون راعون۔۔شہرج لال آباد لیسہ عالی عاربان
تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ہارون راعون۔۔پوہنتون خراسان میں ہوں ماس کمونیکیشن کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
تفکر -پیشہ؟
ہارون راعون۔۔صحافت
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
ہارون راعون۔۔2015
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
ہارون راعون۔۔میر تقی میر،جون ایلیا،شکیب جلالی،ظفر اقبال،عبیداللہ علیم،ساغر صدیقی،بیدل حیدری۔
تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
ہارون راعون۔۔نہیں اور اس کی خاص وجہ یہی کے میں کابل میں رہتا ہوں اور یہاں پہ کوئی ایسا شخص نہیں۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
ہارون راعون۔۔غزل بہت پسند ہے۔
تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
ہارون راعون۔۔غزل
تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
ہارون راعون۔۔کوئی نہیں
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
ہارون راعون۔۔کوئی نہیں
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
ہارون راعون۔۔میرے والد صاحب پشتو کے شاعر ہیں دو شعری مجموعے اور دو نثری۔
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
ہارون راعون۔۔کنوارہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
ہارون راعون۔۔ہم چار بھائی ہیں
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
ہارون راعون۔۔کابل افغانستان
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
ہارون راعون۔۔تلخ یادیں ہاں تلخ یادیں
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
ہارون راعون۔۔عمران عامی سے ملاقات جب وہ کابل آئے تھے ایک پراگرام میں شرکت کے لیے ان سے مل کر بہت اچھا لگا پہلی بار ایک اردو شاعر سے ملاقات اور وہ بھی کابل میں۔بہت اچھے شاعر اور زبردست انسان یہ شاید پہلا شخص ہے جس کو میں نے اپنا کلام پڑھ کے سنایا مجھے بہت تشویق کیا میں ممنون ہوں۔
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
ہارون راعون۔۔خلیل جبران،احمد مشتاق،اوشو
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
ہارون راعون۔۔نہیں
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
ہارون راعون۔۔نہیں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
ہارون راعون۔۔اس بارے کچھ نہیں جانتا کیوں کے میں کابل میں رہتا ہوں۔
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
ہارون راعون۔۔اردو میٹھی زبان ہے پیار اور محبت کی زبان ہے اس کا بے حد لحاظ کیجئےگا۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
ہارون راعون۔۔بہت ہی نیک اور اعلی اقدام بالخصوص نو جوانوں کے لیے یہی آگے بڑھنے کا رستہ ہے۔اللہ آپ کی ٹیم کو صدا سلامت رکھے۔
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
ہارون راعون۔۔
کمرے میں ایک میں تھا کوئی دوسرا نہ تھا
پھر گفتگوں سکوت سے کرنی پڑھی مجھے