“صدا جب لوٹ کے آئی” کی شاعرہ،افسانہ نگار،ڈرامہ نگار اور کالم نگار مونا شہاب کا انٹرویو 

“صدا جب لوٹ کے آئی” کی شاعرہ،افسانہ نگار،ڈرامہ نگار اور کالم نگار مونا شہاب کا انٹرویو 

تفکر – آپ کا پورا نام؟

مونا۔۔مونا شہاب

تفکر – قلمی نام؟

مونا۔۔مونا

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

مونا۔۔کراچی 1958

تفکر -تعلیمی قابلیت؟

مونا۔۔ماسٹرز ان اسلامک ہسٹری

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

مونا۔۔ماڈل سکول کراچی

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

مونا۔۔یونیورسٹی کراچی

تفکر -پیشہ؟ 

مونا۔۔ٹیچنگ

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

مونا۔۔ہائی سکول سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

مونا۔۔احمد فراز اور اقبال شاعر مشرق

تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟

مونا۔۔کسی کا نہیں

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

مونا۔۔غزل

تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

مونا۔۔غزل

تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

مونا۔۔دو مجموعہ کلام

“صدا جب لوٹ کے آئی”

“کوئی بات تو ہے”

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

 

مونا۔۔بارہ افسانے،چار ڈرامے اور کالمز

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

مونا۔۔والد صحافی تھے،امروز اخبار اور نقّاد رسالے سے منسلک تھے۔والدہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

مونا۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

مونا۔۔شوہر بینکر،تین بیٹے،دو شادی شدہ ہیں۔ایک ابھی طالب علم ہے۔سب امریکہ میں تیس سال سے مقیم ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

مونا۔۔امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

مونا۔۔عید کا دن سہیلیوں کے ساتھ گزارنا اور عیدی چاکلیٹ اور آئس کریم میں اڑانا

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

مونا۔۔دہلی کے مشاعرے جشن بہار میں شرکت۔جب مشاعرے میں شریک شعرآء کو تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔مزار غالب پہ جا کر عجیب کیفیت تھی۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

مونا۔۔قراۃ العین حیدر،کرشن چندر،انتظار حسین،عادل رشید،امرتا پریتم،وحیدہ نسیم

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

مونا۔۔تخلیق،شاعر،ارژنگ،اخبار جہاں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

مونا۔۔کافی ہوا مگر میرا کسی گروپ سے تعلق نہیں،مخالفت کی پرواہ نہیں کی۔بس اپنے کام سے کام رکھا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

مونا۔۔ہر گز نہیں۔قطعی نہیں۔اگر حکومت نے کوئی معقول پالیسی بنائی ہوتی تو ادب اور ادیبوں کا حال بہت اچھا ہوتا۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟

مونا۔۔پیغام یہ ہے کہ اپنے حصے کی شمع جلاتے جائیں۔روشنی کو کوئی روک نہیں سکتا

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

مونا۔۔بہت عمدہ کاوش ہے۔ادب کی خدمت کرنے والے ان حالات میں بڑی ہمت کا کام کرتے ہیں۔اللہ آپ کا حوصلہ یونہی بلند رکھے اور آپ کی اس کاوش کو کامیاب کرے۔آمین

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

مونا۔۔ہاتھوں کی اوٹ کر کے بچا لائی ہوں دیا

اب لاکھ ڈھونڈتی پھرے پاگل ہوا مجھے

 

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں
تفکر ڈاٹ کام

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/.