شاعر،ڈرامہ نگار عارف ضیاء کا انٹرویو
شاعر،ڈرامہ نگار عارف ضیاء کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
عارف ضیاء۔۔محمد عارف
تفکر – قلمی نام؟
عارف ضیاء۔۔عارف ضیاء
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
عارف ضیاء۔۔یکم دسمبر 1953 کوئٹہ
تفکر -تعلیمی قابلیت؟
عارف ضیاء۔۔ایم اے اردو۔ایم اے براہوئی
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
عارف ضیاء۔۔کوئٹہ
تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
عارف ضیاء۔۔یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
عارف ضیاء۔۔نظم میں منیر نیازی اور غزل میں احمد فراز،پروین شاکر
تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
عارف ضیاء۔۔کوئی تلمذ اختیار نہیں کیا
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
عارف ضیاء۔۔نظم،غزل
تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
عارف ضیاء۔۔نثر،افسانہ،ڈرامہ
تفکر – تصانیف کی تعداد اور نام؟
عارف ضیاء۔۔اردو افسانے۔
اندر کا آدمی
شاعری
ہاتھ ہتھیلی اورلکیر
بنجر نیند
جلتی بجھتی آنکھیں
براہوئی
افسانے
زراب
زندان
شاعری
سیشل
ماہ گیر
ریسرچ
براہوئی جدید نثر
براہوئی جدید نظم
ڈرامہ سیریل
اردو
1. بخت نامہ
2. چاکر اعظم
3. آدھی گواھی
براہوئی
ا۔ آسیاب
2. ماہ لعل
3.تلخو نا جن (پی۔ٹی۔وی ایوارڈ یافتہ)
4.تلخو جادوگر
سٹیج ڈرامے
1.آج اور ھم( گولڈ میڈل)
2.خون کے آنسو (ایوارڈ یافتہ)
براہوئی
1.ماما ولایتی
2. دیر خواجہ دیر نوکر
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
عارف ضیاء۔۔کوئٹہ کے معروف” کاسی” قبیلہ سے تعلق ہے
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
عارف ضیاء۔۔شادی شدہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
عارف ضیاء۔۔بیگم،بیٹے دو،بیٹیاں تین
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
عارف ضیاء۔۔پورا بچپن بہت خوبصورت گزرا
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
عارف ضیاء۔۔ادبی سفر کا اہم۔واقعہ،نسلی لحاظ سے پشتون ہوں مگر پشتو میں کچھ نہیں لکھا،جبکہ نسلی طور پر براہوئی نہیں ہوں،مگر براہوئی ادب میں مستند مقام ہے
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
عارف ضیاء۔۔غالب،اقبال،فیض،احمد فراز،احمد ندیم قاسمی،منیر نیازی،عطا شاد،پروین شاکر،عباس تابش۔نثر نگاروں میں مستنصر حسین تارڑ،رشید امجد
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
عارف ضیاء۔۔ادبی کالم نگار روزنامہ جنگ کوئٹہ۔
معاون ایڈیٹر سہ ماہی” دے ٹک” کوئٹہ۔
ممبر بورڈ آف گورنرز اکادیمی ادبیات پاکستان
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
عارف ضیاء۔۔ علم و ادب کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات نا کافی ہیں
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
عارف ضیاء۔۔”پہچان” سلسلہ ایک اچھی کاوش ہے
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
عارف ضیاء۔۔پہچان شعر۔
ہم نے ہے چنا حُر کی طرح راستہ اپنا
اب ہم سےکسی اور کی بیعت نہیں ہوتی
"تلخو نا جن”۔ 14 اقساط براہوئی سیریل ڈرامہ ریجنل پی ٹی وی ایوارڈ یافتہ۔