“گرتی دیوار کو گرا تو دوں” شاعرہ زیب النساء کا انٹرویو
“گرتی دیوار کو گرا تو دوں” شاعرہ زیب النساء کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
زیب النساء۔۔زیب النساء
تفکر – قلمی نام؟
زیب النساء۔۔واثق
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
زیب النساء۔۔یکم اگست 1993۔ منڈی بہاؤالدین
تفکر -تعلیمی قابلیت؟
زیب النساء۔۔شماریات میں آنرز
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
زیب النساء۔۔کراچی
تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
زیب النساء۔۔یونیورسٹی آف گجرات
تفکر -پیشہ؟
زیب النساء۔۔ریسرچر
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
زیب النساء۔۔کالج میں
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
زیب النساء۔۔غزل میں غالب نظم میں ن م راشد
تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
زیب النساء۔۔نہیں
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
زیب النساء۔۔نثر اور غزل
تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
زیب النساء۔۔نثر اور غزل
تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
زیب النساء۔۔نہیں
تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
زیب النساء۔۔نہیں
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
زیب النساء۔۔ہم چار بہن بھائی ہیں۔میرا نمبر تیسرا ہے۔والد کا انتقال ہو چکا ہے والدہ گھریلو خاتون ہیں
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
زیب النساء۔۔سنگل
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
زیب النساء۔۔ہم چار بہن بھائی ہیں۔میرا نمبر تیسرا ہے۔والد کا انتقال ہو چکا ہے والدہ گھریلو خاتون ہیں
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
زیب النساء۔۔اسلام آباد
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
زیب النساء۔۔ساری بڑی مار کھانے والی ہیں لیکن اب خوبصورت لگتی ہیں۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
زیب النساء۔۔خوبصورت تو یاد نہیں مزاحیہ ہے۔یونیورسٹی کی طرف سےیوتھ فیسٹیول میں مقابلہ غزل کے لیے لاہور گئی تھی ایک دفعہ اور مقابلہ ایک دن پہلے ہی ہو چکا تھا
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
زیب النساء۔۔ہر لکھنے والا
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
زیب النساء۔۔بس پڑھنے کی حد تک
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
زیب النساء۔۔نہیں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
زیب النساء۔۔ہاں کافی حد تک
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟
زیب النساء۔۔لکھتے رہو
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
زیب النساء۔۔ لوگوں کو جاننے کا موقع ملے گا۔گُڈ ورک
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
زیب النساء۔۔
گرتی دیوار کو گرا تو دوں
مسئلہ شورکا ہے،یہ سچ ہے
مجھ کو برباد کرنے والا نام
مجھ سےکمزورکاہے،یہ سچ ہے