انٹرویوز

” گواہی” کی شاعرہ گلشن عزیز کا انٹرویو

” گواہی” کی شاعرہ گلشن عزیز کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

گلشن عزیز۔۔رضیہ گلشن جمیل

تفکر – قلمی نام؟

گلشن عزیز۔۔گلشن عزیز

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

گلشن عزیز۔۔سیالکوٹ میں پیدا ہوئی

تفکر -تعلیمی قابلیت؟

گلشن عزیز۔۔ایف اے

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

گلشن عزیز۔۔لیڈی اینڈرسن سکول سیالکوٹ میں میڑک کیا۔ لیڈی اینڈرسن سکول میں گونگے بہرے بچوں کے ساتھ آٹھویں کلاس تک تعلیم حا صل کی۔چونکہ میری تحریر مختلف اخبارات اور رسائل میں چھپتی تھیں،اس لئے مجھے ذہین جان کر نارمل بچوں کے سیکشن میں بٹھا دیا گیا میڑک کا امتحان میں نے نارمل بچوں کے ساتھ دیا۔اور میڑک میں تیسری پوزشن حاصل کی

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

گلشن عزیز۔۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ابھی ایف اے کا امتخان دیا تھا کہ شادی ہوگئی۔رزلٹ کا شادی کے کئی ماہ بعدپتہ چلا ?

تفکر – پیشہ؟

گلشن عزیز۔۔میں جب میڑک میں تھی۔سیالکوٹ سے شائع ہونے والے ہفتہ روزہ پرواز میں خواتین کے صفحے "افشاں” میں بطور مدیرہ کام کرتی رہی۔ ہفتہ روزہ نوائے سماج اور مخنت کش میں بھی کافی عرصہ کا م کیا۔میں 10 سال تک ایوان اقبال میں جناب شاعر مصور اسلم کمال صاحب کی زیر شفقت بزم خواتین کی اعزازی چیئرپرسن رہی۔اسلم کمال صاحب کی شاگردی اختیار کی بہت عزت اور محبت دی جس کے لئے میں اسلم کمال صاحب کی بہت ممنون ہوں

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

گلشن عزیز۔۔ادبی سفر کاآغاز چھٹی کلاس سے ہوا۔8 سال کی عمر میں میں ایک موزی مرض کا شکار ہو کر قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہو گئی تھی میں نے محرومی کو روگ بنانے کی بجاے لکھنا شروع کر دیا چھٹی کلاس میں میری پہلی غزل روزنامہ انجام کراچی میں شائع ہوئی۔تعلیم وتربیت بچوں کی دنیا میں بھی لکھتی رہی

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

گلشن عزیز۔۔میں ہر اچھے لکھنے والے سے متاثر ہوں مگر پروین شاکر،شہزاد احمد مرحوم میرے استاد تھے۔ میں قدرتی طور پر ان سے ہی متاثر تھی

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

گلشن عزیز۔۔میں نے اپنا الگ انداز بنایا آپ کو میری شاعری میں کسی دوسرے کی جھلک نظر نہیں آئے گی

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

گلشن عزیز۔۔ شروع میں ماہنامہ حرم اور اخبار خواتین میں افسانے بھی لکھے مگر زیادہ تر شاعری ہی کی

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

گلشن عزیز۔۔شاعری زیادہ کی ہے

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

گلشن عزیز۔۔ایک مجموعہ کلام چھپا ہے ” گواہی ”
دوسرے کی تیاری کر رہی ہوں

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

گلشن عزیز۔۔ابھی فی الحال کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

گلشن عزیز۔۔میں سیالکوٹ کی شیخ فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔میرے بڑے بھائی اسلم شیخ مرحوم بھی شاعری سے شوق رکھتے تھے۔ہمارا خاندان صنعتکارہے کھیلوں کا سامان بنانے میں بہت مشہورہے۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

گلشن عزیز۔۔شادی شدہ ہوں

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

گلشن عزیز۔۔ماشاءاللہ 3 بچے ہیں۔ دو بیٹے ایک بیٹی۔میرے شوہر عزیز احمد خان الیکڑانکس کا کا کاروبار کرتے ہیں۔اے اے الیکڑانکس ان کا مونوگرام ہے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

گلشن عزیز۔۔لاہور میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

گلشن عزیز۔۔بچپن خوبصورت ہی ہوتا ہے۔8 سال کی عمر سے پہلے جب میرے کان زبان ٹھیک تھے،سنا ہے میں بہت شرارتی ہوتی تھی اس کے بعد تو چراغوں میں روشنی ہی نہ رہی

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

گلشن عزیز۔۔کراچی کے عبداللہ گرلز کالج میں پروین شاکر سے ملاقات  انہوں نے بہت حیران ہوکر مجھے دیکھا اور کہا اتنی چھوٹی سی شاعرہ

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

گلشن عزیز۔۔سب ہی پسندہیں۔مگر امرتاپرتیم بہت پسندتھی۔نسیم حجازی اور کرنل محمد خان بھی بہت پسند رہے۔ آج کل جو بھی اچھی کتاب مل جائے شوق سے پڑھتی ہوں

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

گلشن عزیز۔۔اب اتنی وابستگی نہیں رہی گھر میں سب رسائل اخبارات آتے ہیں۔کچھ دیر پڑھ لیتی ہوں۔ خاص طور آپ جیسے دوستوں کے کالم وغیرہ  سیاسی خبروں سے مجھے دلچسپی نہیں ہے۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

گلشن عزیز۔۔میں کسی گروپ میں نہیں ہوں جہاں دل چاہتا ہے چلی جاتی ہوں ہر جگہ دوست ہی ہوتے ہیں نا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

گلشن عزیز۔۔مجھے تو پتہ ہے نہیں حکومت کی کوئی پالسی بھی ہے۔ جواں مرگ شاعرہ فرزانہ ناز حکومت کی بےحسی کی منہ بولتی تصویر ہے کسی حکومتی نمائندے نے ان کی ہمدردی میں ایک لفظ بھی نہیں کہا

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

گلشن عزیز۔۔آپ سب جیتے رہو خوش رہو لوگوں میں خوشیاں بانٹو اور شکریہ اپنی ان سب دوستو کا جو ہر تقریب مشاعرے میں میرا بہت خیال رکھتی ہیں

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

گلشن عزیز۔۔آپ نے بلاشبہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔فیس بک سے وابسطہ دوستوں کے انٹرویو پڑھ کر ان کو پہچان کر بہت خوشی ہو رہی ہے عمرانہ مشتاق مبارکباد کی مستحق ہیں۔یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

گلشن عزیز۔۔ہمارے اشعار گلشن کون سمجھے
سنا سکتی نہیں اپنی زبان سے

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/