انٹرویوز

"سرد آگ” کی شاعرہ رضیہ سبحان کا انٹرویو

"سرد آگ” کی شاعرہ رضیہ سبحان کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

رضیہ سبحان۔۔رضیہ سبحان قریشی

تفکر – قلمی نام؟

رضیہ سبحان۔۔رضیہ سبحان

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

رضیہ سبحان۔۔مدراس میں9دسمبر

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

رضیہ سبحان۔۔بی اے آنرز۔ ایم اے (انگریزی)

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

رضیہ سبحان۔۔انڈیا سے

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

رضیہ سبحان۔۔پاکستان سے(کراچی یونیورسٹی)

تفکر – پیشہ؟

رضیہ سبحان۔۔تعلیم و تدریس

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

رضیہ سبحان۔۔نو عمری سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

رضیہ سبحان۔۔نظم میں امجد اسلام امجد اور غزل میں غالب،فیض،فراز

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

رضیہ سبحان۔۔اپنا طرز ہے

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

رضیہ سبحان۔۔غزل بہت پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

رضیہ سبحان۔۔غزل میں

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

رضیہ سبحان۔۔4 کتابیں

1:سرد آگ
2:خاموش دستک

3:سیپیاں محبت کی

4:مکاں لا مکاں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

رضیہ سبحان۔۔سید خاندان سے تعلق ہے

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

رضیہ سبحان۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

رضیہ سبحان۔۔ایک شوہرتین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ما شااللہ

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

رضیہ سبحان۔۔آج کل امریکہ میں ہوں (فلو رڈا)

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

رضیہ سبحان۔۔بچپن کی تمام یادیں حسین ہیں،کس کس کا ذکر کیا جائے

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

رضیہ سبحان۔۔ادب سفر کے دوران حال ہی میں جو واقعہ پیش آیا وہ کچھ یوں ہے کہ میں ہوسٹن سے مشاعرے میں شریک ہوکر واپس آرہی تو فلائٹ کے لئے غلط ٹرمینل پر چلی گئی بس پھر بہت بھاگ دوڑ کرنی پڑی،فلائٹ مس ہو جاتی مگررب نےکرم کیا اورفلا ئٹ غیرمتوقع طور پر ایک گھنٹہ لیٹ ہو گئی اور میری بچت ہو گئی

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

رضیہ سبحان۔۔مجھے نثر میں اشفاق احمد،مشتاق یوسفی،ممتاز مفتی اور انگریزی ادیب پسند ہیں

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

رضیہ سبحان۔۔میرا شاعری کا سفرچونکہ طویل ہے میں اکثر کراچی اور بیرونی اخبارات اوررسائل میں چھپتی رہی ہوں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

رضیہ سبحان۔۔میں ایک گوشہ نشیں شاعرہ ہوں مجھے گروپ بندیو ں کا علم نہیں

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

رضیہ سبحان۔۔ہماری حکومت کی اپنے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے تو ادب کےحوالے سے کیا ہو گی

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

رضیہ سبحان۔۔میرا پیغام بس یہی ہے کہ جو کام کریں بے لو ث کریں تو مطمئن رہیں گے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

رضیہ سبحان۔۔آپ کی کاوش مجھے بے لوث نظر آئی ہے تو میں اس میں شامل ہوئی.اور انشااللہ آپ کامیاب و سرخرو رہیں گے

تفکر – شعر یا تحریر؟

رضیہ سبحان۔۔کسی بھی نام سے مجھ کو پکارو
محبت کی زباں تو عا لمی ہے

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/
slot gacor scatter hitam
ssh account
slot gacor
slot online