انٹرویوز

"عمر کٹ جائے کسی طور سے آسانی میں” شاعر اعجاز حیدر کا انٹرویو

"عمر کٹ جائے کسی طور سے آسانی میں” شاعر اعجاز حیدر کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

اعجاز حیدر۔۔محمد اعجاز حیدر

تفکر – قلمی نام؟

اعجاز حیدر۔۔اعجاز حیدر

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

اعجاز حیدر۔۔پاکستان 1963

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

اعجاز حیدر۔۔بی اے

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اعجاز حیدر۔۔گورنمنٹ ہائی سکول کہوڑ تحصیل پنڈی گیب ضلع اٹک

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اعجاز حیدر۔۔گریجویشن بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان

تفکر – پیشہ؟

اعجاز حیدر۔۔ملازمت

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

اعجاز حیدر۔۔سکول کے زمانے سے شعر کہنے کی ابتدا ہوئی۔کالج دور چند ایک شعری تخلیقات نوائے وقت ملتان میں شائع ہوئیں یہ 80 کی دہائی کا زمانہ تھا۔اس کے بعد ایک طویل وقفہ آیا۔بعد ازاں جنوری 2005 میں ایک خوبصورت اتفاق کے نتیجے میں باقاعدہ ادبی سفر کا ہوا.

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

اعجاز حیدر۔۔جب شعر کہنا شروع کیا تب کسی بھی شاعر سے ملاقات نہیں تھی سو کس شاعر سے متاثر ہوا نہیں کہہ سکتا. میر،غالب،اقبال،منیر نیازی، فراز سے لے کر دور حاضر کے بہت سے نوجوان شعراء متاثر کرتے ہیں.

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

اعجاز حیدر۔۔باقاعدہ اصلاح کسی سے نہیں لی۔والد صاحب نے شاعری میں اوزان کی اہمیت اور عروض سے متعلق راہنمائی کی تھی۔اس کے علاوہ چند مخلص احباب غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

اعجاز حیدر۔۔شاعری میرے اندر موجود ہے۔نثر پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

اعجاز حیدر۔۔جو کچھ کر سکا شاعری میں ہی کیا

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

اعجاز حیدر۔۔پہلا مجموعہ زیرِ ترتیب ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد منظر عام پر آجائے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

اعجاز حیدر۔۔کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

اعجاز حیدر۔۔والد مرحوم صحافی تھے۔شعر بھی کہتے تھے لیکن اس جانب انہوں نے زیادہ توجہ نہیں دی۔والدہ حیات ہیں. دو بھائی اور ایک بہن ہیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

اعجاز حیدر۔۔شادی شدہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

اعجاز حیدر۔۔ایک بیگم دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے.دونوں بیٹے مکینیکل انجینئرنگ کر رہے ہیں. بیٹی سکول کے دسویں سال میں ہے.

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

اعجاز حیدر۔۔قطر میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

اعجاز حیدر۔۔سارا بچپن ہی یادگار ہے تمام تر شیرینیوں اور تلخیوں کے ساتھ
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

اعجاز حیدر۔۔یہ جنوری 2005 کی بات ہے.میرے دوستوں نے  ایک کتاب کی رونمائی اور مشاعرہ کی تقریب منعقد کی مجھے بھی شرکت کی دعوت دی.جہاں ایک مہربان دوست کے اصرار پر چند پرانے اشعار پیش کیے تو تقریب کے اختتام پر دوحہ قطر کے سینئر شعراء نے مصرع دے دیا کہ چار روز بعد اس طرحی مشاعرے میں حاضر ہو جاؤں یوں ایک طویل تعطل کے بعد ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا جو تا حال جاری ہے۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

اعجاز حیدر۔۔مشتاق احمد یوسفی، مختار مسعود اور بہت سارے

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

اعجاز حیدر۔۔نہیں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

اعجاز حیدر۔۔ادبی گروپ بندیوں اور مخالفتوں سے شاید ہی کوئی جینوئن تخلیق کار بچ پایا ہو.
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

اعجاز حیدر۔۔جہاں تک میرا خیال ہےہماری حکومتیں آج تک بنیادی تعلیم کی پالیسی نہیں وضع کر سکییں ادب تو بہت دور کی بات ہے. ادباء و شعراء اجتماعی اور انفرادی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ہی مصروف عمل ہیں.

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

اعجاز حیدر۔۔ادب تخلیق کرتے رہیں. صلہ اور انعام کی پرواہ کئے بغیر اپنی تخلیقات سے عوام الناس کو فیض یاب کرتے رہیں.اللہ نے آپ کو اپنی خاص عطا سے نوازا ہے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

اعجاز حیدر۔۔قابلِ صد تحسین کام ہے.اللہ کریم آپ کو کامیابی دے. توفیقات میں اضافہ کرے. میں تفکر کی پوری ٹیم بالخصوص محترمہ عمرانہ مشتاق صاحبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں
تفکر – شعر یا تحریر؟

اعجاز حیدر۔۔عمر کٹ جائے کسی طور سے آسانی میں
عمر کٹتی ہے اسی ایک پریشانی میں
سماواتی سفر سے تھک گیا ہوں
زمیں پر لوٹ آنا چاہتا ہوں

میرے اندر شور مچاتی خاموشی
مار نہ ڈالے لب پر آتی خاموشی
ساحل پر کل بیٹھا اک میں اور ایک
لہروں پر تصویر بناتی خاموشی

اب فیصلہ کوئی یہ سنائے گی آخری
یہ حشر ہے تو حشر اٹھائے گی آخری
لگتا ہے تھک گئی ہے زمیں گھوم گھوم کر
چکر کسی بھی وقت لگائے گی آخری

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/