حرف حرف خوشبو کے شاعرمیاں شمشاد حسین سرائی کا انٹرویو
ایک حرف حرف خوشبو کے شاعرمیاں شمشاد حسین سرائی کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
شمشادسرائی -میاں شمشاد حسین سرائی
تفکر – قلمی نام؟
شمشادسرائی -شمشادسرائی
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
شمشادسرائی -ضلع لیہ.یکم جنوری 1965
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
شمشادسرائی -ایم.اے.اردو.ایم.ایڈ
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
شمشادسرائی -لیہ
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
شمشادسرائی -زکریا یونیورسٹی ملتان
تفکر – پیشہ؟
شمشادسرائی -بطور ٹیچر ٹرینر (محکمہ تعلیم پنجاب)
تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
شمشادسرائی -زمانہ طالب علمی سے 1983
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
شمشادسرائی –
نظم.م.ن.راشد.
غزل.محسن نقوی.پروین شاکر
تفکر – کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
شمشادسرائی -امان اللہ کاظم
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
شمشادسرائی — غزل
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
شمشادسرائی — غزل میں کام کیا ۔۔
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
شمشادسرائی –
ایک.حرف حرف خوشبو
غیر مطبوعہ 2.صدائے ریگزار..تاریخ ,لیکھی
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
شمشادسرائی -ہمارا خاندان وادئ سندھ کا معروف اور تاریخی خاندان ھے.کلہوڑہ عہد میں سندھ اورسرائیکی وسیب پر تقریبا” 99سال حکمرانی کی.راجہ لیکھی سرائی,تاجہ لیکھی سرائ,بلاول لیکھی,حمزہ لیکھی,روحل فقیر لیکھی اور فقیر الہی بخش لیکھی سرائی معتبر شخصیات تھیں.کلہوڑا دور,حکومت میں یہ وزیراعظم,وزیر,خزانہ,مشیر,خاص اور مدارالمہام کے عہدوں پر متمکن رھے.. لعل شہبازقلندر,شاہ لطیف بھٹائی کے مزارات پہلے پہل میرے راجہ لیکھی نے تعمیر کروائے.قلعہ حیدرآباد.محمد آباد.حیدر بلاول پور,تاج پورشہر آباد کئے.خدا آباد جامع مسجد.مٹیاری کی جامع بھی میرے آباءواجداد نے تعمیر کرائیں.آبپاشی کے لئے نہریں راج واہ.تاج واہ جاری کیں.
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
شمشادسرائی — شادی شدہ۔
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
شمشادسرائی -تین بیٹے ایک بیوی
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
شمشادسرائی -لیہ سٹی
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
شمشادسرائی – والد صاحب کے ساتھ ان کی ڈیوٹی سرانجام دیتے.
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
شمشادسرائی -انٹر نیشنل سیمینار آن کلہوڑہ دور,حکومت 1996 کراچی میں ایرانی سکالرز سے گفتگو یادگاررھی. .
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
شمشادسرائی -احمد ندیم قاسمی, سلیم راہی
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
شمشادسرائی -انچارج ادبی ایڈیشن روزنامہ سنگِ بے آب لیہ.سوجھل سوچ سہہ ماہی
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
شمشادسرائی -جی ھاں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
شمشادسرائی -جی اکادمی ادبیات پاکستان کو غیر جانبدارانہ ہر ڈسٹرکٹ سے انفارمیشن آفس سے رپورٹ لینی چاھئیے.کہ شاعر /ادیب کون ادب کی خدمت کر رھا ھے.اس کو سپورٹ کرے
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
شمشادسرائی -علم وادب کی ترویج کے لئیے کوشاں رھیں
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
شمشادسرائی -ادبی حوالے سے سنجیدہ کاوش ھے.اس کا سہرہ آپکے سر جاتا ھے.میں آپکی کاوش کی مکمل تاٰئید کرتا ھوں.
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
شمشادسرائی –
میں اجنبی تھا لوگ مجھے اسطرح ملے
.ہر شخص تیرے شہر کا ساجن لگا مجھے
میاں شمشاد حسین سرائی کا ایک خوبصورت کلام
میرے تصورات کا بندھن لگا مجھے
یہ چاند تیرے ہاتھ کا کنگن لگا مجھے
میں اجنبی تھا لوگ مجھے اسطرح ملے
ہر شخص تیرے شہر کا ساجن لگا مجھے
میں قلب و نظر میں وہ ضیاء لے کے چلا ھوں
احساس کے ہونٹوں پہ صدا لے کے چلا ھوں
تاریخ میری کل کا مورخ بھی لکھے گا
میں وقت کی سولی پے انا لے کے چلا ھوں
خنجر کی زد میں سر رھے یا دار پر لٹکا رھے
حق بات کی کچھ اسطرح تائید ھونی چاھئیے
خود کو جلائیں آگ میں بخشیں جہاں کو روشنی
شمشاد فطرت مانند,خورشید ھونی چاھٰیے
میں اس کا تقابل کروں کس طرح سے
حسیں منفرد ھے ہزاروں کے کے اندر
خرام ہیں وہ سر,راہ اس ادا سے
سیکھا صباء نے ان سے ہے ادا کا بھی سلیقہ
حقیقتوں سے انہیں انحراف کرنا تھا
ہماری بات انہیں ناگوار گزری ھے
حق بات جو کہنی ھو تو ٹلتے نہیں ہرگز
ہو نوک وہ خنجر کی یا نیزے کی انی ھو
وہ جو آنکھوں کو خواب دیتا ھے
.خزاں کی رت میں گلاب دیتا ھے
.جدا ھو مجھ سے تو ایسا لگتا ھے
لمحہ لمحہ عذاب لگتا ھے
S N 07