ہفتہ, مئی 16, 2026
الرئيسيةمنتخب غزلیںکسے ہم اپنا کہیں کوئی غم گسار نہیں ہمیں جب اپنے پر...

کسے ہم اپنا کہیں کوئی غم گسار نہیں ہمیں جب اپنے پر…

کسے ہم اپنا کہیں کوئی غم گسار نہیں
ہمیں جب اپنے پرائے پہ اعتبار نہیں

ہم اپنے دور کی سچائیوں کو لکھتے ہیں
قلم ہمارا کسی کا تو مستعار نہیں

جو بے وفا تھے وہی لوگ پا گئے اعزاز
مری وفاؤں کا اب تک کہیں شمار نہیں

ہمارے سر پہ برس جائیں گے کہاں پتھر
تنک مزاجیٔ موسم کا اعتبار نہیں

دعائیں دے کے جو بچوں کو شہر بھیجیں گے
اب ایسے گاؤں میں کوئی بزرگوار نہیں

ہزار مفلس و نادار میں سہی رہبرؔ
خدا کا شکر کسی کا بھی قرض دار نہیں

(حسیب رہبر)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/