ہفتہ, مئی 16, 2026
الرئيسيةمنتخب غزلیںشاعری کارِ جنوں ہے آپ کے بس کی نہیں وقت پر بستر سے...

شاعری کارِ جنوں ہے آپ کے بس کی نہیں وقت پر بستر سے…

شاعری کارِ جنوں ہے آپ کے بس کی نہیں
وقت پر بستر سے اٹھئے وقت پر سو جائیے

جاویدؔ صبا صاحب کا یومِ ولادت
May 03, 1958

نام سیّد حسن جاوید
قلمی نام جاویدؔ صبا
٣ ؍مئی؍ ١٩٥٨ء کو کراچی میں پیدا ہوئے
شعری مجموعے
"عالم میرے دل کا” ( ١٩٨٩)
"کوئی دیکھ نہ لے” ( ٢٠١٢) ۔

جاویدؔ صبا کے یومِ پیدائش پر منتخب اشعار

اس نے آنچل سے نکالی مری گم گشتہ بیاض
اور چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا

آپ سے اب کیا چھپانا آپ کوئی غیر ہیں
ہو چکا ہوں میں کسی کا آپ بھی ہو جائیے

اے بے خودی سلام تجھے تیرا شکریہ
دنیا بھی مست مست ہے عقبیٰ بھی مست مست

تیرا میرا کوئی رشتہ تو نہیں ہے لیکن
میں نے جو خواب میں دیکھا ہے کوئی دیکھ نہ لے

جانے والے نے ہمیشہ کی جدائی دے کر
دل کو آنکھوں میں دھڑکنے کے لیے چھوڑ دیا

شاعری کارِ جنوں ہے آپ کے بس کی نہیں
وقت پر بستر سے اٹھئے وقت پر سو جائیے

دیکھے تھے جتنے خواب ٹھکانے لگا دیے
تم نے تو آتے آتے زمانے لگا دیے

یہ جو محفل میں مرے نام سے موجود ہوں میں
میں نہیں ہوں مرا دھوکا ہے کوئی دیکھ نہ لے

گزر رہی تھی زندگی گزر رہی ہے زندگی
نشیب کے بغیر بھی فراز کے بغیر بھی

مجھے تنہائی کی عادت ہے میری بات چھوڑیں
یہ لیجے آپ کا گھر آ گیا ہے ہات چھوڑیں

مدھم مدھم سانس کی خوش بو میٹھے میٹھے درد کی آنچ
رہ رہ کے کرتی ہے بیکل اور میں لکھتا جاتا ہوں

ﺗﺮﺍ ﻧﯿﺎﺯ ﻣﻨﺪ ﮨﻮﮞ ﻧﯿﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺑﮭﯽ
ﺩﻟﯿﻞ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺑﮭﯽ

وحشت کا یہ عالم کہ پس چاکِ گریباں
رنجش ہے بہاروں سے الجھتے ہیں خزاں سے

مسجد ہے، قبلہ پیرِ مغاں خیریت تو ہے
اس وقت آپ اور یہاں، خیریت تو ہے

ڈر رہا ہوں کہ سرِ شام تری آنکھوں میں
میں نے جو وقت گزارا ہے کوئی دیکھ نہ لے

ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺣﺴﺮﺕ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮯ ﮈﻭﺑﮯ ﮔﯽ
ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮯ ﮈﻭﺑﮯ ﮔﯽ

ﺑﺮ ﻃﺮﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﮑﻠﻒ ﺍﮎ ﻃﺮﻑ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮯ
ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮯ ﯾﺎ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﮐﮭﻮ ﺟﺎﺋﯿﮯ

ﺍﮎ ﻋﻤﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭ ﻭ ﺑﺎﻡ ﮐﻮ ﺗﮑﺘﮯ
ﺁﻭﺍﺯ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﺋﯽ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻧﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ

ﺍِﺱ ﻗﺪﺭ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﮨﻢ ﮐﻮ
ﮨﻢ ﻣﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺫﺭﺍ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ

Jawaid Saba


RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/