درود پڑھئے درود پڑھئے وہﷺ بہرِ اصلاحِ عام آیا
پڑھی فرشتوں نے نعت جسﷺ کی خدا کا جسﷺ کو سلام آیا
پڑھی فرشتوں نے نعت جسﷺ کی خدا کا جسﷺ کو سلام آیا
وہﷺ رحمتِ حق وہﷺ نورِ خالق بہ شکلِ انساں بہ نامِ احمدﷺ
گناہ گاروں کے کام آیا سیاہ بختوں کے کام آیا
میں اسﷺ کی آنکھیں ہی دیکھ لیتا میں ہاتھ ہی اس کے چوم لیتا
جو انﷺ کے روضے کو دیکھ آیا جو انﷺ کی جالی کو تھام آیا
یہ چپکے چپکے مری محبت مری عقیدت پر ہنسنے والو
تم اپنے ہونٹ آپ چوم لوگے زباں پہ جس دم وہﷺ نام آیا
یہ آرزو ہے کہ میرے آقاﷺ رئیس اک دن مدینے پہنچیں
حضورﷺ فرمائیں کون آیا، کہے وہ ہندی غلام آیا
(رئیس رامپوری)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ںدوی
