تشنہ لبی فاتح عظیم تحریر: ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

اسلامی سال میں دو عظیم قربانیاں ہیں۔ ایک ذی الحجہ میں اور دوسری محرم الحرام میں، یعنی سال کا آخری مہینہ بھی قربانی کا اور پہلا بھی۔وہ بھی دس تاریخ کو اور یہ بھی دس تاریخ کو۔ وہ بھی نبی ؑ کا لعل اور یہ بھی نبیﷺ کا لعل، مسلمان اُن کی یاد بھی مناتے ہیں اور ِان کی یاد بھی مناتے ہیں۔ وہ ذبیحِ عظیم اور یہ شہیدِ عظیم۔ ایک نے خواب نبھایا اور ایک نے وعدہ نبھایا۔ ایک صبر کی ابتداء اور ایک صبر کی انتہائ۔ ایک کعبہ کو بنانے والا اور دوسرا کعبہ کو بچانے والا۔ قربانی اور ایثار کے درس سے شروع ہونے والا اسلامی سال قربانی کے پیغام پر ہی اختتام پذیر ہوتا ہے۔ محرم الحرام کا مہینہ ہماری امت کے ہیرو حضرت امام حسینؑ کی قربانی کی بناء پر محترم ہے اورہیرو کبھی بھی مظلوم نہیں ہوتے، بلکہ قابل فخر ہوتے ہیں۔ ہمارے لیے امام حسین ؑ کا کردار قابلِ فخر ہے۔ کرب و بلا کے میدان میں امام حسینؑ نے اپنی جان دے کر دینِ محمدی کو دوام عطا کر دیا۔ جوں جوں وقت گزرتا جائے گا حضرت امام حسینؑ کی یاد انسانوں کو ظالموں کے خلاف صف آرا کرتی چلی جائے گی۔ اگر ایسی بے مثال اور لاجواب قربانی حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے نہ دی ہوتی تو آج انسانیت یزیدیت کے ماحول میں دم توڑ جاتی۔ ہر طرف یزیدی قوتیں اپنی من موج فوج کے ساتھ شرفِ انسانیت کی مٹی پلید کرتیں۔ اکیسویں صدی کے دوسرے عشرے میں امام حسینؑ کی قربانی کی یاد اور بڑھ جاتی ہے جب عالمی سطح پر امریکی جارحیت ہر مسلم ملک میں اپنے پنجے گاڑنے کے لیے زور آزما ہے۔ آج ہندوستان، فلسطین، بوسنیا، شام و عراق، یمن اور مقبوضہ کشمیر کا مسلمان اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اگر امام حسینؑ بے مثال قربانی نہ دیتے تو آج انسانیت یزیدی قوتوں کے چنگل میں گرفتار ہو کر ہمیشہ کے لیے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی رہتی۔
اسلامی سال کا پہلا ہفتہ حساس ترین لمحات کے دامن میں لپٹا ہوا مسلمانوں کے درمیان ایک مشترک دردواثر سے لبریز آتا ہے۔ اتفاق ہے کہ اس مہینے میں ہی بلدیاتی انتخابات کی مہم بھی زوروں پر ہے۔ اور یہ بات بھی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ بلدیاتی حلقوں میں امیدواروں اور ووٹروں کے تعلقات بھی کشیدہ نہیںبلکہ دلدوز اور کرب و بلا کے خوں چکاںواقعات کی بناء پر رواداری اور اخوت کے رشتوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور آزاد امیدواروں کے درمیان بھی ابھی تک اپنے اپنے حلقۂ نیابت تک گہری فہم و فراست پائی جاتی ہے۔وہ اس بات کو سمجھ رہے ہیں کہ جیت یا ہار اپنی جگہ مگر دائمی دشمنی پر منتج ماحول پیدا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس انتخاب میں جیتنے والے اور ہارنے والے، دونوں آمنے سامنے رہنے والے، دونوں کے مقاصد ایک اور نیک ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ کوئی بھی ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر سبقت لے جانے کی مہم میں شریک نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اختیارات کی جنگ ہوتی تو انتخابی سرگرمیاں جارحانہ ہو جانے کے خدشات موجود تھے۔ اس انتخابی مہم کو امیدواروں نے اس سنجیدگی سے نہیں لیا جس کا تقاضا انتخابی سرگرمیاں کرتی ہیں۔ امیدواروں اور ووٹروں کو معلوم ہے کہ انہوں نے ایک ہی محلے میں رہنا ہے، اس لیے اپنے حلقے کی فلاح کی حد تک خوشگوار ماحول میں ہی اسے کھیل کے جذبے سے لیا جائے۔ محرم الحرام کے مہینے کا احترام بھی سب پر لازم ہے۔ امام عالیؑ کا پیغام بھی زندہ ہے اور صبحِ قیامت تک زندہ رہے گا۔ حضرت امام حسینؑ نے دستِ یزید پر بیعت نہ کرکے ایک ایسی رسم کی ابتداء کی کہ اس انکار میں ہی پوری انسانیت کی بقاء کا راز ہے۔ دریا کے کنارے اپنی پیاس کی شدت کو صبر کے میٹھے پھل سے سیراب کرنے والے آج بھی زندہ ہیں اور دریا سے پانی پی کر فانی زندگی کو قائم رکھنے والے تاریخ کے صفحات سے غائب ہو گئے۔
واقعۂ کربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہم انکار اور اقرار سے لگائیں۔ اللہ رب العزت اس سال میں مسلمانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور خیر کے فیصلے فرمائے۔ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد، اتفاق، اجتماعیت، اخوت اور ہمدردی پیدا فرمائے۔ مسلمان جہاں جہاں بے یارومددگار اور ظلم کا شکار ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی غیب سے مدد فرمائے۔ ہمارا سلام اس شہیدِ اعظم امام حسینؑ پر، جنہوں نے ہمیں جینے کا انداز عطا کیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo