سو لفظی کہانی ( شکوہ )
گھر میں عید کا سماں تھا
بچوں کو بھی جلدی جگالیا
ملکر تئیس مارچ کی تقریب دیکھی
پریڈ نے بچوں کا لہو گرمایا
اور ملی نغموں نے بڑوں دل میں وطن کی محبت جگائی
”پتہ ہے قائد چاہتے تھے کہ ایسا ملک بنائیں
جہاں کوئی لڑائی جھگڑا نہ ہو
سب پیار محبت سے مل جل کر رہیں
ایمانداری سے کام کریں وطن کی سربلندی کیلیئے ایسے محنت کریں
کہ ہمارا پرچم ساری دنیا پہ چھا جائے
ارادے کے بڑے پکے تھے وہ”
”ارادے کے پکے کیسے؟؟ سوچا کسی اور ملک کا اور ہمیں پاکستان دے گئے”
بچے نے معصومیت سے شکوہ کیا
تبصرے بند ہیں.