100لفظوں کی کہانی (سخی)
میری فوری روانگی کا بندوبست کرو،
ٹکٹ فرسٹ کلاس کی ہونی چاہیے۔
رہائش فائیوسٹار ہونی چاہیے ۔ٹرانسپورٹ اول درجے کی
حاجی صاحب آخری عشرہ حجازِ مقدس گزارنا چاہتے تھے۔
منیجر کو انتظامات کی ہدایات دے رہے تھے۔
صفائی کرتے دین محمد کی ہمت بندھی کہ حاجی صاحب شاید آج سخی ہیں۔ وہ منمنایا۔۔۔
بچے نئے کپڑوں کی ضد کر رہے ہیں۔
پاس دھیلا نہیں۔کچھ مہربانی فرما دیں۔۔۔
حاجی صاحب کی تسبیح کی رفتار کم ہوئی،
ایک لمحہ اُسے دیکھا۔۔۔۔ اور
کمال سخاوت سے “سَو کا نوٹ” دین محمد کو دیا ساتھ باور کروایا کہ تنخواہ سے کٹے گا۔
سید شاہد عباس