100لفظوں کی کہانی (کارکردگی)
جرائم اور ان کی روک تھام کی عالمی کانفرنس تھی
پہلی باری مغرب کے مندوب کی تھی۔۔۔ بولا!
ہمارے ہاں بڑے سے بڑا کیس چند مہینوں میں حل ہو جاتا ہے۔نظام پولیس میں کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔
جُرم، تفتیش، نشاندہی، گرفتاری،فوری سزا۔۔۔
عرب مندوب متانت سے بولا۔۔۔
ہمارے ہاںجُرم کا فیصلہ چند دنوں میں ہو جاتا ہے۔
جُرم، تفتیش، نشاندہی، گرفتاری،فوری سزا۔۔۔
پاکستانی مندوب سوچ میں پڑھ گیا
اچانک اس کے ذہن میں چھماکا ہوا۔۔۔ بولا!
ہمارے ہاں کیس سالہا سال چلتے ہیں،
سب کا روزگار چل نکلتا ہے۔
جُرم، بیانات، مذمت، سیاست، مداخلت، داخل دفتر۔
سید شاہد عباس