ہم ایدھی ہیں, ہم ایدھی ہیں!

جی ہاں جناب آپ بلکل ٹھیک سمجھے ” ہم ایدھی ہیں” . اگر ایدھی لفظ کی تعریف کسی پاکستانی سے پوچھی جاۓ تو اس کا جواب محض اتنا ہی ہوگا کہ ” اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر انسانیت کی خدمت کرنا ایدھی کہلاتا ہے ” . یوں تو عبدالستار ایدھی کی ذات کو تمام دنیا جانتی ہے پر آج جس بارے میں لکھ رہا ہوں وہ ” ایدھیت ” کے بارے میں ہے .
آج سے پچیس تیس سال پہلے کا تو نہیں معلوم پر آج کا نوجوان جس طرح اپنی صلاحیت کا استعمال کر رہا ہے اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملتی . ایک وقت تھا کہ جب یہ نوجوان آپس میں گروپ بنا کر وی سی آر کرائے پر لاتے تھے ، پھر ایک وقت آیا جب وہ کھیل کود اور سیر و تفریح کے لئے گروپ بنانے لگے ، پر آج کا نوجوان بہت عجیب ہے ، گروپ تو اس نے بھی بنایا پر کسی ذاتی تفریح کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کے لئے . جی ہاں جناب یہ جو تصویر میں نے لگائی ہے یہ ایک ایسی تنظیم کے ممبر ہیں جس میں کالج اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل ہیں . جو جس فیلڈ میں ہے وہ اس فیلڈ کا تجربہ بنا کوئی قیمت وصول کئے انسانیت کی خدمت میں وقف کر رہا ہے .
یہ عجیب نوجوان ہیں جو کبھی کسی یتیم خانے میں خوشیاں بانٹنے پہنچے ہوتے ہیں اور کبھی ان بزرگوں کو اولاد والا سکھ دینے جا پہنچتے ہیں جنہیں انکی اپنی اولاد نے چھوڑ دیا ہو . “YES” یعنی یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے روح رواں Waqar Ahmed بھائی سے ویسے بھی دلی تعلق ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو پہلی ملاقات میں ہی دل میں کوئی کونہ کھدرا تراش کر اندر جا بیٹھتے ہیں ، باقی خلیق کوہستانی ہوں یا جبران یہ ایسے جوان ہیں کہ جن پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کیا جاسکتا ہے کہ ہاں یہ مخلص لوگ ہیں …

ہم ایدھی ہیں!
اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ انہیں یہ سب کر کے اپنی جان مار کر کیا فائدہ ملتا ہوگا تو میرا یہی جواب ہوگا کہ یہ انتہائی سیانے لوگ ہیں جو اپنا جسم جلا کر اپنی روح کو وہ سکون دے رہے ہیں جو ہزاروں سال کی ریاضتوں سے بھی نہ مل سکے .
آخر میں Youth Empowerment Society کے تمام دوستوں سے یہی کہوں گا کہ دوستو آپ لوگ اللہ سے تجارت کر رہے ہو . یقیناً تمہاری تجارت دنیا و آخرت کی سب سے بہترین اور نفع والی تجارت ہے . اللہ پاک تمہارے حوصلے بلند رکھیں ، پاکستان خوش نصیب ہے کہ اسکے بیٹے اور بیٹیاں اپنے بہن بھائیوں کا بہت اچھے سے خیال رکھنا جانتے ہیں🙂

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo