100لفظوں کی کہانی (گریبان)
لعنت حکومت پر ۔لعنت حکمرانوں پر۔
اور لعنت ہے فلاں فلاں فلا ں پر۔
یہ بجٹ صرف امیروں کے لیے ہے۔
غریبوں کے لیے اس میں کچھ نہیں ہے۔
حکمران کرپٹ ہیں۔ کرپشن ہی ان کا دین ایمان ہے۔
یہ پیسے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
کھربوں روپے کا بجٹ بھی انہوں نے اپنے فائدے کے لیے ہی بنایا ہے۔
میں خاموشی سے سننے کے بجائے دیکھ رہا تھا۔
یہ حکمران پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔
تین دودھ کی دوکانوں کا مالک، مجھے بتا رہا تھا، اور۔۔۔!
ساتھ دودھ میں صاف ـ”ٹھنڈا پانی” مِلا رہا تھا۔
سید شاہد عباس