مقصود خداحافظ | Khabrain Group Pakistan

[ad_1]

پیارے پڑھنے والے مقصود میرا ڈرائیور تھا چند روز پہلے دل کی تکلیف ہوئی ہسپتال گیا تو انہوں نے دل میں دو سٹنٹ ڈال دیئے ٹھیک ہوگیا تھا فون پر بات بھی کرتا تھا مگر شکایت بھی کرتا تھا کہ چلتے ہوئے سانس پھول رہی ہے کل اسے فالج کا اٹیک ہوا‘ ہسپتال لیکر گئے‘ آج صبح 6 بجے اللہ کے پاس چلا گیا اور ابھی میرے ساتھی اور دفتر کے لوگ اس کا جنازہ پڑھ کر آئے ہیں۔ اس نے سب کام جلدی جلدی کیا۔ ساری زندگی بھی ہر کام بھاگم بھاگ کرتا تھا۔ بیماری میں بھی جلدی کی اور جانے میں بھی‘ فوت ہواتوجنازہ اور تدفین میں بھی‘ میرا 25 سال کا ساتھ ٹوٹ گیا اور یوں تو آجکل کوئی دن نہیں گزرتا کہ کسی کے جانے کی خبر نہ ملتی ہو میں آج کل دفتر نہیں جاتا اورگھر پر ہوں مگر دن بھر دفتر سے اور دوستوں سے ٹیلی فون پر گہرا رابطہ رہتا ہے فیس بک پر پیغامات بھی پڑھ لیتا ہوں اسی ایک ہفتے میں پہلے میرامقصود سے بھی پرانا ساتھی اور خبریں کا نیوز ایجنٹ رفیق مغل بھی دل کے عارضے کے ہاتھوں رخصت ہوا ابھی اس کی باتیں ہی چل رہی تھیں کہ اخبار مارکیٹ لاہور کے یونین کے صدر چودھری نذیر احمد کرونا کے ہاتھوں چل بسے حالانکہ وہ نوجوان اور صحت مند انسان تھے آج 25 سال سے میری زندگی کا بہت بڑا ساتھی اچانک رخصت ہوگیا۔ بے اختیار یہ شعر یاد آتا ہے
کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں
بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
برسوں پہلے جب پنج محل روڈ پر خبریں کا دفتر ہوتا تھا تو مقصود میرے پاس آیا تھا اور جلد ہی اس کی ڈیوٹی میری گاڑی پر لگ گئی ۔کاریں بدلتی رہیں مگر مقصود نہیں بدلا صبح 9 بجے وہ آجاتا اور رات 9 بجے ٹی وی پروگرام کے اختتام پر 10 بجے مجھے گھر لے آتا اس کی زندگی اتوار کے سوا باقی کم و بیش ساری میرے ساتھ گزری۔ چند سال پہلے تک وہ نیچے دفتر کے استقبالیہ میں دن گزارتا تھا پھر ایک مرتبہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا کچھ دن ہسپتال رہ کر آیا تو میں نے گرمی کے باعث اسے ہدایت کردی کہ پی اے کے کمرے میں بیٹھا کرے تاکہ اے سی میں اسے گرمی نہ لگے اس طرح وہ رفتہ رفتہ ایسوسی ایٹ پی اے بھی بن گیا وہ خاموش طبع انسان تھا۔ انتہائی مخلص ایماندار قابل بھروسہ اور جو کار بھی ہوتی صحیح معنوں میں وہ اس کا عاشق ہوتا اپنے کھانے سے زیادہ اسے گاڑی کے تیل اور موبل آئل کی فکر رہتی تھی کاپی دیکھ کر جونہی اسے پتہ چلتا کہ سروس کروانی ہے یا موبل آئل بدلوانا ہے وہ تڑپ تڑپ اٹھتا کبھی کسی عام مستری کے پاس نہیں جاتا تھا زیادہ بل آنے کے باوجود ہر کام کمپنی سے کرواتا تھا یعنی جس میک کی گاڑی ہے اس کی ایجنسی پر جانا مقصود کا معمول تھا گزشتہ کچھ دنوں سے میں گھر پر ہوں اور کہیں آتا جاتا نہیں مگر اس کے باوجود مقصود کبھی چھٹی نہیں کرتا تھا دن بھر باہر چوکیدار کے پاس یا اندر کچن میں ملازموں کے پاس بیٹھا رہتا وہ کھانا بہت اچھا بناتا تھا اس لئے کبھی کبھار کوئی چیز بنا کر بطور خاص مجھے کھلاتا ہر غمی خوشی میں ہر تقریب میں وہ انتہائی خلوص سے حصہ لیتا اور ہر کام میں آگے آگے رہتا دفتر کے پیسے لانے ہوں یا گھر کے یا میرے ذاتی وہ ہمیشہ بینک جاتا میرا سیلری کا ATM کارڈ بھی وہی استعمال کرتا تھا کوڈ بھی دونوں کارڈوں کے اسے یاد ہوتے تھے کوئی اور جاتا تو ہمیشہ غلط نمبر ڈائل کرنے سے ATM میں کارڈ بلاک کروا آتا ساری زندگی اس نے شرافت اور دیانت میں گزاری پاکستان بھرمیں وہ مجھے لئے لئے پھرا بعض اوقات ایک ہی دن میں اسلام آباد یا ملتان لاہور سے جانے کے بعد اسی روز واپسی بھی ہوتی تھی اسے معلوم تھا کہ تیز رفتاری کے باعث جرمانہ کروانے سے مجھے بڑی کوفت ہوتی تھی اس لئے وہ انتہائی سپیڈ پر مگر حد کے اندر رہتا تھا شہر میں بھیڑ بھاڑہوتی یا میچ یا ہنگاموں کے باعث سڑکیں بند ہوجاتی تو پتہ نہیں کس کس راستے سے وہ مجھے گھر تک ضرور پہنچا دیتا تھا میں بیمار ہوا اور ہسپتال میں داخل رہا تو ہفتوں دن کے علاوہ رات گئے تک وہ موجود رہتا اب بھی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا ہوتا تو اسے سب راستے اور ڈاکٹروں کے سٹاف کا پتہ ہوتا تھا ایک بار جس شخص کی صورت دیکھ لیتا یا ایک بار جس راستے پر گزر ہوجاتی وہ اسے عمر بھر یاد رہتا تھا وہ انتہائی خوددار اور عزت نفس رکھنے والا انسان تھا دفتر سے سیلری کے علاوہ اسے روزانہ 4 گھنٹے کا اوورٹائم ملتا تھا کیونکہ رات کو مجھے ہمیشہ دیر ہوجاتی تھی اس کے باوجود اس کے بچے پڑھ رہے تھے اور ایک بار وہ میرے پاس آیا کہ میں ایک رکشہ خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ گزارا نہیں ہوتا میں نے کہا کتنے پیسے کم ہیں اس نے رقم بتائی تو میں نے اپنے سیلری اکاﺅنٹ سے چیک لکھ دیا ایک مرتبہ اس نے کہا سیالکوٹ میں جہاں کا وہ رہنے والا تھا رہائش کیلئے شہر میں پلاٹ خریدنا چاہتا ہوں میںنے پھر پوچھا وہ اس قدر دیانت دار اور باعزت انسان تھا کہ کبھی ضرورت سے زیادہ بوچھ نہ ڈالتا میں نے کہا رقم بڑی ہے ہر ماہ تھوڑے تھوڑے کرکے پیسے دوں گا وہ خاموش ہوگیا کئی مہینے بعد مٹھائی کا ایک ڈبہ لیکر آیا کہ گھر کیلئے سیالکوٹ میں 5 مرلے کا پلاٹ لے لیا ہے چند سال پہلے دل کی تکلیف ہوئی تو اس نے مجھے کہہ دیا کہ ہر ماہ دواﺅں کیلئے پیسے نہیں بچتے میں نے کہا دوا کھانا ہرگز نہ چھوڑنا اور ہر ماہ اسے اپنے پاس سے دوائیںمنگوا دیتا یا کیش پیسے دے دیتا میں نے دل کی تکلیف کی وجہ سے اس کی ڈیوٹی کے اوقات بھی کم کردیئے تھے اسے گاڑی آہستہ چلانے کو کہتا اور کبھی کسی گاڑی سے ریس لگانے سے سختی سے منع کرتا۔
مقصود ہمارے گھر کا ایک فرد تھا اپنے گھر سے زیادہ وقت اس نے میرے ساتھ دفتر یا گھر میں گزارا وہ انتہائی عزت نفس رکھنے والا انسان تھا اس کے ہاتھ سے اتنا پیسہ نکلا کہ جب دفتر کیلئے نیوز پرنٹ روزانہ خریدتے تھے تو یہ کام بھی اسی کے سپرد تھا۔جب تک سیلری بینک کارڈ کے ذریعے نہیں ملتی تھی تو بینک سے لاکھوں روپے کیش لانا بھی اس کی ذمہ داری تھی مگر وہ دفتر کا انتہائی قابل اعتماد اور ہیرہ انسان تھا۔جن دنوں بینک سے ہر ماہ سیلری کی رقم وہ لاتا تھا تو ساتھ میں ایک سکیورٹی والا گن مین بھیج دیتے تھے مگر زندگی بھر مقصود کااعتماد قائم رہا پچھلے کچھ برسوں سے جب دفتر کے صحن میں مسجد بن گئی او رامتنان صاحب نے وہاں AC بھی لگوادیا تو بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ مقصود پانچوں وقت نماز پڑھتا حالانکہ وہ کلین شیو آدمی تھا میرے ہیئر ڈریسر نے ابھی مجھے فون کیا ہے کہ پرسوں رات بھی وہ میرے پاس آیا تھا کہ بڑے دن ہسپتال میں رہ کر آیا ہوں بال کاٹ دو شیو بنا دو وہ افسوس کررہا تھا کہ مقصود تو اچھا بھلا تھا میری ذاتی ضروریات کیلئے ہو یا ہیئرڈریسر کو پیسے دینے ہوں یا کسی ڈاکٹر کی فیس دینی ہو تو مقصود ہی یہ سارے کام انجام دیتا تھا اس طرح میں ساری عمر مقصود ہی کا مقروض رہا ہفتہ دس دن گزرنے کے بعد وہ مجھے بتا دیتا کہ آپ کی طرف اتنے پیسے نکلتے ہیں میں نے پلٹ کر کبھی حساب نہیں پوچھاکیونکہ مجھے مقصود کی عادت کا پتہ تھا اور اس پر 100 فیصد یقین بھی تھا اگر اس نے 5 یا 7 ہزار روپے کہے ہیں تو ٹھیک ہی ہوتے تھے۔
گھر میں بیاہ شادی ہو یا غمی کا موقع ہو کھانا بنوانے کااہتمام بھی مقصود ہی کے سپرد تھا اور سچی بات ہے کہ اس کے سوا اتنا قابل اعتماد کوئی تھا بھی نہیں۔وہ انتہائی صاف ستھرا‘ صاف لباس اورصاف دل واقع ہوا تھا ہر عید پر دوسرے کارکنوں کی طرح اسے عیدی کا سامان ملتا یا عید کے کپڑے تو وہ کبھی رسمی شکریہ تک ادا نہ کرتا کبھی لائٹ موڈ میں ہوتا تو کہتا یہ تو ہمارا حق ہے صاحب۔ میری بیماری میں چند سال پہلے جب میں طویل مدت تک ہسپتالوں میں رہا مقصود نے ناقابل یقین حد تک اپنی محبت کا ثبوت دیا ہسپتال کے کمرے میں نہ ہوتا تو بھی ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ وہ باہر گاڑی میں ہے اور موبائل پر فون کریں گے تو چند منٹ بعد کمرے میں موجود ہوگا۔ کرونا کے دنوں میں سب سے زیادہ سختی اس نے مجھ پر کی ہوئی تھی گھر والوں کی طرح وہ بھی ہمیشہ کہتا آپ کو شوگر ہے آپ انسولین لیتے ہیں ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ آپ نے باہر نہیں نکلنا میں کہتا جب اللہ کی طرف سے بلاوا آئے گا تو چلے جائیں گے وہ آبدیدہ ہوجاتا اور کہتا ضیاصاحب ایسی باتیں نہ کریں آپ کے بغیر ہمارا جی نہیں لگتا وہ ایک ہمدرد اور نیک دل انسان تھا اپنے بھائیوں اوررشتہ داروں کا خیال رکھنے والا ‘ بیوی بچوں سے پیار کرنے والا اکثر میں ہنستا تھا کہ جتنے چکر تو سیالکوٹ کے لگاتا ہے لگتا ہے باری باری تیسرے رشتہ دار بیمار ہوتے ہیں تاکہ تو چکر لگائے وہ ہنسنے لگتا بہن بھائیوں سے ٹوٹ کر محبت کرنے والا تھا اور ساتھیوں سے بھی اس کے تعلقات انتہائی خوشگوار تھے۔ ہیومن رائٹس والے افسر سے اس کی بہت بنتی تھی میرے پی اے وقار سے بڑی دوستی تھی۔ امتنان صاحب اور میرے گھرکے باقی لوگ اپنی اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال اس سے کرواتے تھے وہ گویا میرا ہی نہیں پورے دفتر کا چیف ڈرائیور تھا۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کے بغیر جتنے دن کی زندگی رہ گئی ہے اس میں دن رات اب میرا ساتھ کون دے گا۔
٭٭٭


[ad_2]
بشکریہ

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo