افسانچہ : محبت اور لادینی مصنف : خواجہ نصرالدین …
افسانچہ : محبت اور لادینی
مصنف : خواجہ نصرالدین
مترجم : قیصر نذیر خاورؔ
•••
ملا نصرالدین کو ایک لڑکی سے محبت ہوگئی۔۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔۔ اس کی ماں البتہ اس شادی کے حق میں نہ تھی کیونکہ لڑکی لادین تھی، ملا نے اپنے ماں سے کہا :
" میں کیا کروں؟ مجھے اس سے محبت ہے اور وہ بھی مجھ پر فدا ہے۔۔ "
" اگر وہ تم پر فدا ہے تو وہ تمہاری ہر بات مانے گئی، اس سے مذہب کے بارے میں باتیں کرو۔۔ وہ اس طرف راغب ہو جائے گئی۔۔۔ پھر میں تمہیں اس سے شادی کی اجازت دے دوں گئی۔۔"
ملا نے ماں سے ایسا کرنے کا وعدہ کیا اور لڑکی سے ملنے چلا گیا۔۔
کچھ دن بعد ملا گھر روتا ہوا گھر میں داخل ہوا اور باورچی خانے مصروف ماں کے گلے لگ کر آنسو بہاتا رہا۔۔
ماں نے پوچھا :
" کیا ہوا ہے ؟ "
وہ بولا :
" ماں ہمارا منصوبہ ناکام ہوگیا۔۔ "
" آپ درست کہتی تھیں۔۔ میں نے اس سے مذہب پر باتیں کیں اور وہ ان پر یقین کر بیٹھی۔۔ "
" تو منصوبہ ناکام کیسے ہوا، یہ تو اچھا ہؤا۔۔" ماں نے کہا۔۔
ملا نے روتے ہوئے ماں کو جواب دیا :
وہ مذہبی ہوکر مجھے چھوڑ گئی ہے اور راہبہ بن گئی ہے۔۔!!
••
کتاب : عالمی ادب اور افسانچہ
مترجم : قیصر نذیر خاورؔ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2803241823239666