طارق عزیز مزید اداس کرگئے

[ad_1]

میم سین بٹ
زندگی پہلے ہی بہت مشکل سے بسر ہو رہی تھی کرونا وباءنے اسے مزید بے کیف بنا ڈالا ہے روزانہ اموات کی خبریں پڑھ پڑھ کر ہمارا تو دنیا سے جی اچاٹ ہوتا جا رہا ہے حالیہ دنوں میں ادب و صحافت اور ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی 3 شخصیات کی رحلت نے ہماری مایوسی میں مزید اضافہ کردیا ہے ، پروفیسر محمد خالد حلقہ ارباب ذوق کے معروف نقاد تھے ،حافظ عبدالودود مشہور صحافی تھے جبکہ طارق عزیز تو ہمہ جہت شخصیت تھے ،زیادہ تر لوگ انہیں ٹی وی کمپیئرکے طور پر جانتے تھے لیکن وہ سیاستدان ، ریڈیواناﺅنسر ،فلمی اداکار،کالم نگارصحافی اور شاعر بھی تھے ان کی پنجابی نظموں کا مجموعہ ”ہمزاد دا دکھ “ ہم نے کالج دورمیں پڑھا تھا۔۔۔
پچھلا پہر اے شام دا
دل نوں عجیب اداسی اے
انج لگدا اے سارے نگردی
کوئی وڈی چیز گواچی اے
طارق عزیز سے ہماراابتدائی تعارف بھی ٹی وی شو”نیلام گھر “ کے ذریعے ہی ہوا تھا لڑکپن میں 1980ءکی دہائی کے دوران پی ٹی وی پر ان کے پروگرام کا ہفتہ بھرشدت سے انتظار رہتا تھا جمعرات کو نیلام گھر شروع ہوتے ہی طارق عزیزساتھی خاتون میزبان کے ساتھ سٹیج پر آتے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ،طارق عزیز ہمیشہ دیکھتی آنکھوں اورسنتے کانوں کو سلام پہنچا کر پروگرام کا باقاعدہ آغازکیاکرتے، ان کا یہ مخصوص جملہ اور لب و لہجہ نصف صدی تک ان کی پہچان بنا رہا۔ ہمیں یاد ہے اسی 1980 ءکے عشرے میں ہم نے کراچی کے شوبز میگزین ماہنامہ ٹی ٹائمزکیلئے ”نیلام گھر “کی ” انعام گھر“کے عنوان سے پیروڈی کی تھی جو دو قسطوں میں شائع ہوئی تھی اسے ہم نے بعدازاں اپنے مضامین کے مجموعے میں بھی شامل کیا تھا جس کا مسودہ بھی کمپوزکروالیا تھا مگروہ کتاب چھپنے کی نوبت نہیں آسکی تھی ۔
اس زمانے میں نجی ٹی وی چینلزنہیں ہوتے تھے،پی ٹی وی کی نشریات پورے پاکستان میں دیکھی جاتی تھیں فلم اندسٹری بھی زندہ ہوتی تھی اس لئے شوبزکے درجن بھر رسالے بھی شائع ہوا کرتے تھے۔ طارق عزیز بھی ماہنامہ نیشنل ٹائم کے چیف ایڈیٹر رہے تھے ادب وصحافت سے وابستگی انہوں نے ورثے میں پائی تھی ان کے والد میاں عبدالعزیز تقسیم ہند کے موقع پر جالندھر سے بال بچوں کے ساتھ ہجرت کرکے ساہیوال میں مقیم ہوئے تھے جہاں سے وہ ”پاکستانی “ کے نام سے اخبارشائع کرتے رہے تھے ،طارق عزیز روزنامہ نوائے وقت میں ”داستان“ کے مستقل عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے تھے اور اسی نام سے ان کا کالموں کا مجموعہ بھی شائع ہوا تھا ۔
ادب سے طارق عزیزکو شروع ہی سے لگاﺅ تھا گورنمنٹ کالج ساہیوال میں زمانہ طالبعلمی کے دوران کالج مجلہ کے نائب مدیر بھی رہے تھے پروفیسر اے ڈی نسیم ان کے استاد تھے ، طارق عزیز پنجابی کے بہت اچھے شاعر بھی تھے اور ان کا شعری مجموعہ ”ہمزاد دا دکھ “ چھوٹی چھوٹی پنجابی نظموں پر مشتمل ہے اس میں شامل ایک مختصر نظم کرونا وباءکے موجودہ حالات کی مکمل عکاسی کرتی ہے ۔۔۔
بند مکان شہراں دے
ڈرے ہووئے نیں لوک
آیامیرے مرن دا ویلا
کون مناوے گا سوگ
ہماری طارق عزیز سے زندگی میں پہلی اورآخری ملاقات ماڈل ٹاﺅن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی ان دنوں آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے اپنی برطرفی کا حکم دینے والے وزیراعظم نواز شریف کو معزول اورقیدکرکے اقتدار پر قبضہ کررکھا تھا جبکہ بیگم کلثوم نواز اپنی رہائش گاہ پرآمر کیخلاف احتجاج کے طورپرکھلی کچہری لگایا کرتی تھیں ایک اتوارکو علامہ ساجد میرکے علاوہ طارق عزیز بھی میاں منیر کے ساتھ کھلی کچہری میں شریک ہوئے تھے تاہم نواز شریف کی قید سے رہائی اور سعودی عرب جلاوطنی کے بعد طارق عزیز بھی میاں منیراورچوہدری اختر رسول کے ساتھ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے تھے ،طارق عزیز کی اہلیہ ڈاکٹرحاجرہ خانم خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے بنادی گئی تھیں طارق عزیز نے بہت تاخیر سے شادی کروائی تھی اوراولاد سے محروم رہے تھے ۔
عملی سیاست میں طارق عزیز پہلے ذوالفقار بھٹو کے ساتھ رہے ، نوازشریف کے ساتھ ہوگئے تھے ،بھٹو نے انہیں صرف کارکن ہی رکھا تھا البتہ نواز شریف نے انہیں لاہورکے حلقے سے ایم این اے بنوادیا تھا تاہم سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہونے پر میاں منیر اور چوہدری اختر رسول کے ساتھ طارق عزیزکو بھی عدالت نے پارلیمانی رکنیت رکھنے سے نااہل قراردیدیا تھا آخری عمر میں طارق عزیز سیاست سے لاتعلق ہوگئے تھے۔
(کالم نگارسیاسی اورادبی ایشوزپرلکھتے ہیں)
٭….٭….٭


[ad_2]
بشکریہ

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo