فائرنگ اسکواڈ! | Khabrain Group Pakistan

[ad_1]

آغا امیر حسین
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر بہت کچھ کہا اور لکھا گیا، سیمینار ہوئے اور بحث و تمخیص ہوئی جس کا لب لباب یہ تھا کہ بچے اللہ کی دین ہیں، 10/12 سے کم بچے پیدا کرنے والا انسان مرد کہلانے کا مستحق نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن حکیم میں صاف لفظوں میں کہا ہے کہ ”غور کیوںنہیں کرتے کیا تمہارے دلوں پر قفل اور عقل پر پردے پڑیں ہیں؟“ لیکن مرد ثابت کرنے کے چکر میں پاکستان کی آبادی بڑی تیزی سے بڑھتی چلی گئی۔ اُس وقت میں نے اپنے ایک مضمون میں یہ تجویز دے ڈالی تھی کہ ریٹائرمنٹ کے ایک دو سال کے بعد انسان عمر کی آخری حد کو چھو جاتا ہے اور جیسے ہی بندہ 65 سال کا ہو بلاتخصیص فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کر دیا جائے اس مضمون کی اشاعت پر بعض لوگوں نے بہت بُرا منایا اور مجھے طعنہ زنی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک ایسا معاشرہ جو اخلاقی اقدار کے حوالے سے جانا پہچانا جاتا تھا، چھوٹے کو پیار بڑے کو عزت ملتی تھی، صبرو شکر جس کا لازمی حصہ تھا کسی قسم کی معاشرتی تفریق یا جلن اور حسد نہ تھا۔ پاکستان بننے کے بعد، خاص طور پر متروکہ جائیداد کی لوٹ مار اور بندر بانٹ نے معاشرے میں وہ تمام خرابیاں جو آج اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہیں ‘کی بنیادرکھی۔ ادویات میں جان بچانے کا انجکشن جو 10/12 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا وہ 3 سے 5 لاکھ روپے میں مل رہا ہے۔”پلازما“ کی خریداری کےلئے دھڑلے سے سوشل میڈیا پر اشتہار چل رہے ہیں۔ چند روز پہلے خبر آئی کہ سروسز ہسپتال کا سٹور کیپر قیمتی دواﺅں کا کارٹن لےکر ہسپتال سے نکلا اور رنگے ہاتھوں پکڑے گیا۔ کہتے ہیں کہ مریضوں کےلئے حکومت کی جانب سے مفت فراہم کردہ دوائیں ہسپتال کے سامنے بنے میڈیکل سٹورز پر فروخت کر دی جاتی ہےں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی بڑی واردات کے پیچھے وہ ڈاکٹرز جو مریض کے لواحقین کو تجویز کردہ دواﺅںکا پرچہ پکڑاتے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ دوائیں ہسپتال کے اسٹور میں دستیاب ہیں۔ پھر یہ کہ اتنے بڑے سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ اس لوٹ مار سے بے خبر ہو؟
زندگی کے کسی بھی شعبہ میں دیکھ لیں۔ آپ کو اخلاقی، سیاسی، سماجی، معاشی اور معاشرتی اقدار کا جنازہ کندھوں پر اٹھائے لوگ نظر آئیں گے۔ پچھلے دنوں مجھے سعودی عرب جانے کا اتفاق ہوا جدہ ایئر پورٹ پر شاپنگ کے لئے چند ضروری اشیاءخریدیں۔ اشیاءکو جب استعمال کیاتو حیران رہ گیا ملاوٹ سے پاک خالص اور ملاوٹ زدہ اشیا کے درمیان فرق معلوم ہوا۔ اس طرح بازاروں میں چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں کوالٹی اور صفائی کا انتظام چیک کرنے والے نوجوانوں کا بے دھڑک ہر ہوٹل کا پہلے کچن چیک کرتا پھر بیٹھنے کی جگہ میزیں اور کرسیاںوغیرہ، اگر وہ گندی اور خراب حالت میں ہیں تو اسی وقت ہوٹل سیل کردیا جاتا ہے۔ اسی طرح بجلی کے میٹر چیک کرکے بل میٹر کے ساتھ لگا دیئے جاتے ہیں۔لمبا چوڑا عملہ رکھ کر جو بل ہمیں ملتے ہیں ان کی شکایتیں لے کر آنے والے لمبی قطاروں میں نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں حلال حرام کا کوئی تصور باقی نہیں رہا۔ دو بڑی جماعتوں کے سربراہ یہ کہتے نظر آئیں گے کہ اس نے 4 سو ارب لوٹے ہیں ۔ میرے تو ابھی اڑھائی سو ارب ہی ہوئے ہیںگویا سربراہان مملکت سے شروع ہونے والی یہ کرپشن جب نیچے تک آتی ہے تو کسی اعلیٰ افسر کے دروازے پر بیٹھا چپڑاسی صاحب سے ملاقات کےلئے آنےوالے مہمانوں کا کارڈ اندر پہنچانے کےلئے پیسہ طلب کرتا ہے باقی عملے کا اندازہ آپ خود کرسکتے ہیں۔یہ وہی محکمے ہیں جو پاکستان بننے کے بعد امانت، دیانت اور شرافت ان کی پہچان تھی۔ ابھی حال ہی میں چینی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا۔ اس میں حکمران پارٹی کے لیڈر وزیراعظم عمران خان کے ایک دوست جہانگیر ترین کا نام بھی نمایاں ہے۔ انکوائری رپورٹ اور اس پر ہونے والی فرانزک رپورٹ کے بعد جب معاملات متعلقہ اداروں تک پہنچائے جا رہے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرکے دس روز کےلئے کارروائی روک دی اور انتظامہ کو حکم دیا کہ وہ چینی کی قیمت 70 روپے مقرر کرنے کا اعلان کرے۔ اب یہ الگ بات ہے کہ مارکیٹ میں اشیا کی فروخت اور قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے۔ قانون کے بعض ماہرین کہتے ہیں کہ یہ درخواست ناقابل سماعت تھی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاسی گھرانوں کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے چینی کی تجارت سے وابستہ ہے۔ جہانگیر ترین صاحب لندن میں اپنے 16 کینال سے بڑے فارم ہاﺅس میں منتقل ہوتے ہوئے نظر آئے ۔
لندن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سماج دشمن لٹیروں اور جرائم پیشہ افرادکی پناہ گاہ ہے۔ بظاہر تو یہ کہا جاتا ہے کہ سیاسی انتقام سے بچانے کےلئے برطانیہ کے قوانین بہت سخت ہیں اور عام طور پر عمر گزر جاتی ہے لیکن دولت مشترکہ کا کوئی ملک مطلوبہ مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا اس کے بہت زیادہ فائدے انگلستان کو ہیں مثلاً منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں کھربوں ڈالر انگلستان کے بنکوں کو ملتے رہتے ہیں ایک آئیڈیل کیس ایم کیو ایم کے الطاف حسین کا ہے جن کے خلاف قتل سے لے کر لوٹ مار تک بے شمار مقدمات درج ہیںلیکن وہ انگلستان کی پناہ میںہیں ان کے گھر سے اربوں ڈالر برآمد ہوئے لیکن یہ کہا گیا کہ یہ پیسہ لوگوںنے پارٹی فنڈ کے لیے ان کو دیا تھا۔ چینی اور آٹے کے ساتھ باقی روزمرہ کے استعمال کی اشیاءکی قیمتوںمیں ہوش ربا اضافے نے بہت سارے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ آج صورت حال یہ ہے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے درمیان اس بات پر ریس لگی ہوئی ہے کہ کون سا سرکاری ادارہ اور پرائیویٹ گروپ پاکستانیوں کے کپڑے اتارنے کے بعد کھال بھی کھینچ لے گا۔ آزادی کی اس قیمت کا تصور بھی آزادی سے پہلے کسی کو نہ تھا۔ پڑوسی ملک بھارت کی سیاسی جماعتوں کی تاریخ اور ان کے ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ وعدے سکولر ازم کا پرچار سب فراڈ تھا؟ 5 اگست 2019ءکو سیکولر آئین کو ہندو توا کی نذر کردیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور اس کی پارٹی بی جے پی نے جیسے ہی دو تہائی اکثریت حاصل کی ہندو توا نافذ کر دیا گیا۔ نیپال، بھوٹان، سکم، بنگلہ دیش، کشمیر، لداخ اور ہندوستان میں رہنے والی اقلتیں خاص طور پر مسلمان جو کرب ناک زندگی گزار رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ COVID-19 کی وبا کے حوالے سے اسد عمر وزیر منصوبہ بندی نے جو بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق ”کورونا کی وبا“ اللہ تعالیٰ کا فائرنگ اسکواڈ ہے!
(کالم نگارمعروف دانشور اورصحافی ہیں)
٭….٭….٭


[ad_2]
بشکریہ

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo