یونیورسٹیوں کے خلاف سازش | Khabrain Group Pakistan

[ad_1]

میاں حبیب اللہ
نچلی سطح کی تعلیم صرف لکھنا پڑھنا سیکھاتی ہے جبکہ اعلی تعلیم تحقیق، شعور اور ترقی کے راستے کھولتی ہے۔ دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں جس نے اعلی تعلیم کے بغیر ترقی کی ہواور یہ بھی ایک مستند حقیقت ہے کہ جو کام متعلقہ فیلڈ کے پروفیشنل سرانجام دے سکتے ہیں وہ کوئی انتظامی افسر، سیاستدان یا جج نہیں کر سکتا ۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں ایک دوسرے کے معاملات میں بے جا مداخلت بہت زیادہ ہے۔ بااثر اور بالادست طبقات ہر چیز کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں۔ اختیارات اور مداخلت کی اس جنگ نے پاکستان کے بعض اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ آج ہم جن تباہ حال اداروں کا رونا رو رہے ہیں جن کی وجہ سے ماہرین معیشت کے نزدیک ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، جو سفید ہاتھی بن کر اس ملک کے وسائل ہڑپ کر رہے ہیں، جن کا خسارہ پورا کرنے کےلئے ہم غریب عوام کا پیٹ کاٹ کر ان کے اللے تللے پورے کر رہے ہیں، ان کی تباہی بربادی پر اگر غور کیا جائے تو ایک بات واضح ہوتی ہے کہ ان اداروں میں پروفیشنلز کی جگہ من پسند افراد کو نوازنے کے علاوہ سیاسی حکمرانوں اور بیوروکریسی کی بےجا مداخلت رہی۔ ان کی خود مختاری ختم کرکے وہاں من مانی پالیسیاں اختیار کی جاتی رہیں جن کا خمیازہ آج پورا پاکستان بھگت رہا ہے ۔ وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ کے مطابق2018-19ءمیں ان ملکی اداروں کا مجموعی خسارہ 1622 ارب تک پہنچ گیا ہے جن میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کا خسارہ 120 ارب، ریلوے کا 40 ارب 70کروڑ ،این ایچ اے کا 133 ارب 48کروڑ ،پی آئی اے 39 ارب 50کروڑ اور سٹیل مل کا خسارہ 14 ارب 85کروڑ ہے۔ اگر حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے تو ایک بات ہی سمجھ آتی ہے کہ ماضی میں ان اداروں میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر متعلقہ لوگوں کو ان اداروں کا سربراہ بنانے سے مشکلات آئیں۔
قومیں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں لیکن ہم بار بار غلطیوں کو دہرانے کی مشق کرتے ہیں بلکہ یہاں کا باوا آدم ہی نرالا ہے ۔ہم اچھے بھلے چلتے اداروں جن کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ مزید بہتری کی طرف جا رہے ہوتے ہیں وہاں بھی نت نئے بے جا تجربے کر کے ان کو ڈگر سے ہٹا دیتے ہیں۔ پاکستان میں بڑی مشکل سے جامعات میں بہتری آئی تھی اور بامقصد تعلیم کے حوالے سے ٹریک پر چڑھے ہی تھے اور پاکستان کی جامعات عالمی سطح پر اپنا امیج بہتر بنانے کی پوزیشن میں آرہی تھیں۔ اس کی بنیادی وجہ جامعات میں سخت میرٹ کے ذریعے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں اور پروفیشنلز کی انتظامی امور پر دسترس تھی لیکن شاید ہمیں عادت ہے کہ ہم اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے سے باز نہیں آتے۔خبروں کے مطابق جامعات کی سنڈیکیٹ کی سربراہی بیورو کریٹس اور ریٹائرڈ ججز کے سپرد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ قدیمی درسگاہوں کی روایات کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ 1882 میں قائم ہونے والی پنجاب یونیورسٹی کے قیام کے وقت اس میں کوئی حکومتی مداخلت نہیں تھی پھر 1973 ءکے ایکٹ کے ذریعے بہت ساری ترامیم کی گئیں اور آج تک اس کے تحت یونیورسٹی چلائی جا رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں وائس چانسلر سنڈیکیٹ ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین ہیں اس باڈی میں تین نمائندے گورنر نامزد کرتا ہے جس میں ایک اسلامی سکالر ،ایک جنرل سکالر اور ایک خاتون ممبر ہوتی ہے ۔ایک سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرتاہے سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری تعلیم ممبر ہوتے ہیں ایک ممبر چیف جسٹس ہائی کورٹ نامزد کرتے ہیں جو ہائیکورٹ کے جسٹس ہوتے ہیں ،چار پروفیسر ممبر ہوتے ہیں۔ ان تمام ممبران کی موجودگی میں وائس چانسلر کیا من مانی کر سکتے ہیں اور پھر تمام تر فیصلے گورنر جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر ہیں ‘کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوتے ہیں۔ مجوزہ ترمیمی ایکٹ میں سنڈیکیٹ کی سربراہی وزیراعلی کی نامزدگی پربیورو کریٹ یا ریٹائرڈ جج صاحب کو دی جائے گی جو استاد کی تعظیم کم کرنے اور وائس چانسلر کے متوازی سیٹ اپ لانے کی تیاری ہے۔ اس مجوزہ آرڈیننس میں وائس چانسلر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکے گی اور وائس چانسلر سال میں دو بار ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا آڈٹ کروائیں گے ۔
دنیا کی جتنی قدیم درس گاہیں ہیں سب خود مختار ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی جو کہ پاکستان کی قدیم درس گاہ ہے کی روایات کو متاثر کرنے پر یونیورسٹی کی ایلومنائی کو بھی شدید تشویش ہے ۔ایلومنائی کے روح رواں راجہ منور کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت یونیورسٹی کے تشخص پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور مجوزہ ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ پنجاب حکومت کو ترمیمی بل واپس لے کر تعلیم دوستی کا ثبوت دینا چاہئے پاکستان کے دانشور طبقہ کو بھی اس پر آواز اٹھانی چاہیے۔
(کالم نگار قومی وسیاسی امورپرلکھتے ہیں)
٭….٭….٭


[ad_2]
بشکریہ

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo