“ایک آدمی کو کتنی زمین کی ضرورت ہے ؟” “How much l…

[ad_1]

“ایک آدمی کو کتنی زمین کی ضرورت ہے ؟”
“How much land does a man need?”
مصنف:- لئوٹالسٹائی
اردو تلخیص:۔ ماجد اقبال چودھری
1886 میں اس کہانی کو دیہاتی پس منظر میں لکھا گیا
رشین لٹریچر کے عروج کا زمانہ ،
ادب میں حقیقت پسندانہ سوچ کا مظہر۔
انسان کی لا متناہی خواہشات کا عکاس۔
کہانی کُچھ اس طرح ہے:۔
پیکھم نا م کا ایک غریب کسا ن تھا اس کی بیوی کی بڑی بہن کی شادی شہر کے امیر کاروباری شخص سے ہو جاتی ہے وہ گاؤں میں اپنی چھوٹی بہن کے ہا ں آتی ہے اور اپنے امیرانہ ٹھاٹھ باٹھ اور پُر اسائش شہری زندگی کا تذکرہ چھیڑ دیتی ہے دیہاتی اور شہری زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے طنز کرتی ہے جواب میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے چھوٹی بہن دیہاتی زندگی کی خوبصورتی اور سادگی کی تعریف کرتی ہے اور اپنے دیہاتی رہن سہن پر اطمینان کا اظہار کرتی ہےاس موقع پر اس کا شوہر بولتا ہے “مجھے اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں کہ وہ ایک کسان ہے اگر اس کے پاس تھوڑی سی بھی زمین ہوتی تودُنیا کو بتا دیتا،اپنے بچوں کو بھی پال سکتا اور فیملی کو ایک اچھا جیون دے سکتا تھا میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا حتࣿی کہ شیطان بھی!
جہنم میں بیٹھے ہوئے شیطان نے یہ بات سُن لی
“اچھا تو یہ بات ہے اتنا گھمنڈ ہے تُجھے دیکھ تیرے ساتھ میں کیا کرتا ہوں تُجھے زمین چاہئے نا؟میں دوں گا تُجھے زمین !اور ایک دم ساری زمین تُجھ سے چھین بھی لوں گا۔شیطان کو غصہ آگیا
گا ؤں کی ایک زمیندار نی کے پاس پیکھم کام کرتا تھا وہ اپنی زمین کاٹ رہی تھی پیکھم نے اسے کہا کہ وہ ۳۰ ایکڑ زمین اسے بیچ دے جیسے تیسے اس نے پیسے اکٹھے کئے اور زمیندارنی سے زمین خرید لی اس کا خیال تھا کہ وہ اس زمین کےذریعے اضافی زرعی پیداوار حاصل کرسکے گا اس طرح سارے قرضے بھی اُتر جائیں گے اور اس کا خاندان خوشحال بھی ہو جائے گا۔
اس کو زمین کیا ملی متکبر ہو گیا اس کے پڑوسیوں سے رویہ معاندانہ اور تعلقات خراب ہو گئے یہا ں تک کہ ہمسائوں کو عدالتوں میں گھسیٹنے لگا ہمسائے اتنے تنگ آئے کہ انہو ں نے اس کا گھر جلانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔آخر پیکھم کے نارواسلوک سے تنگ آکر انہوں نے اپنی چھو ٹی چھوٹی زمینیں فروخت کرنے فیصلہ کرلیا۔پیکھم نے سوچا ان کی زمین بھی میں ہی خر ید لوں اس طرح اس کے رقبے میں اضافہ ہو جائے گا اور وہ زیادہ زرعی پیداوار حاصل کر سکے گا۔اس سے پہلے کہ پیکھم ان سے زمین خرید لیتا اس کے سا منے ایک اور سودا آگیا اس راہ چلتے کسان سے مولاقات ہوئی اس نے بتایا کہ “وولگا” کے پاس ایک گاؤں ہے جہاں ہر آباد کار کو ۲۵ ایکڑ زمین دی جارہی ہے اس کی فیملی کے چار افراد تھے یوں اسے ۱۰۰ایکڑ زمین ملے کی۔سب کچھ بیچ باچ پیکھم اپنی فیملی کے ہمراہ اس گاؤں چل دیا اس نئے گاؤں والے اچھے لوگ تھے انہوں نے پیکھم کو خوشآمدید کہا پیکھم یہں پر نہیں رُکا بلکہ اس دل میں زمین کی مزید ہوس پیدا ہوئی
اس گاؤں کا ایک شخص مالی مشکلات کے سبب اپنی زمین سستے میں بیچ رہا تھاپیکھم کے من میں خیال آیا اس کی زمین میں ہی خرید لو ں ؟ زمین خریدنے ہی والا تھا کہ ایک گھوڑے پر سوار بیوپاری گھوڑے کو پانی پلانے کے لئے ادھر آیا اس نے بتا یا کہ وہ ابھی ابھی بشکر لینڈ سے آرہا ہے اس نے ۱۰۰۰ روبل کے عوض ۱۳۰۰۰ ایکڑ زمین خریدی ہے گھڑ سوار تاجر نے بتایا کہ وہاں کی زمین بڑی زرخیز ہے اور لوگ بھی بڑے سیدھے سادھے اور مہمان نواز ہیں۔
اگر بشکر لینڈ جاتے ہوئے تم ان کے لئے گفٹ وغیرہ بھی لے جاؤگے تو اس بات کا ان پر بہت اچھا اثر پڑے گا اور بدلے میں وہ بھی آپ کو کچھ نہ کچھ دیں گے۔تاجر نے اسے کہا میری صلّاح مانو تو تم بھی ادھر جاؤ!
پیکھم گاؤں کے کسان سے جو زمین خریدنے جارہا تھا یوں اس نےیہ ارادہ ترک کردیا اور بشکر لینڈ جانے کا فیصلہ کرلیا فیملی کو اسی گاؤں میں چھوڑ کر اکیلا ہی جائزہ لینے کے لئےبشکر لینڈ کی طرف چل پڑا۔وہاں پہنچنے پر گاؤں کے لوگوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا وہ لوگ خاص قسم کی شراب پیتے تھے جو انہوں نے پیکھم کو بھی پینے کےلئے دی اس نے اپنے ساتھ لائے گئے تحفے گاؤں کے لوگوں کو دئے جیسا کہ گھوڑے والے تا جر نے اسے مشورہ دیا تھا وہ لوگ اس کی دریا دلی پر خوش ہوئے اور بولے تُم ایک اچھے انسان ہوآپ کے تحفوں کے جواب میں ہم بھی کُچھ دینا چاہتے ہیں ؟کہو ہم تمہیں کیا دے سکتے ؟ہیں ؟ پیکھم نے ایک بات نوٹ کی تھی کہ یہاں کی زمیں بڑی زرخیز ہے پر یہ لوگ سُست اور آلسی ہیں تھوڑی بہت کھیتی باڑی کر لیتے ہیں اور پھر فارغ بیٹھ کر کھاتے رہتے ہیں اور عیش کرتے ہیں ۔پیکھم نے موقع مناسب جانا اور کہا مُجھے آپ سے کچھ زمین چاہئے؟بشکر مان گئے مگر انہو ں نے کہاہمارا لیڈر ہے ایلڈرِ بشکر ہمیں اس سے اجازت لینا ہوگی تبھی ایلڈرِ بشکر وہاں آجاتا ہے اور کہتا ہے ہم تیار ہیں تمہیں زمین دینے کے لئےزمین ہمارے پاس بہت ہے اس بات کی آپ فکر نہ کرو،یہ دیکھو کتنی زمین ہے دور تک پھیلی ہوئی بس تم یہاں سے چلتے ہوئے جاؤ جتنا ایک دن میں دور تک تم جا سکتے ہو وہاں تک زمیں تمہاری ہے لیکن دو شرطیں ہیں ایک دن کا بھاؤ ہے ایک ہزار روبل دوسرا یہ کام سورج غروب ہونے سے پہلے کرنا ہے جہاں سے تم چلنا شروع کرو گے شام غروب آفتا ب سے پہلے واپس یہیں پر پہنچنا ہوگا تو اتنی زمین تمہاری ہوگی اور راستے میں وقفے وقفے سے کھدائی کر کے نشان بنانا ہوں گے بس کل صبح سے تم نے اپنے اس سفر آغاز کرنا ہے ۔پیکھم نے فوراٌ ہی ان کی شرائط مان لیں اور خیمے میں چلا گیاسونے کے لئے۔ رات excitement کی وجہ یہ سو نہیں پایا کہ کب صبح ہواور وہ اپنا مشن شروع کرے رات پچھلے پہر تھوڑاسوتا ہی ہے کہ ایک بھیانک خواب سے اس کی آنکھ کُھل جاتی ہے وہ خواب میں دیکھتا ہے کہ ایلڈرِ بشکر ،گھڑ سوار تاجر اور مشورہ دینے والا کسان تینوں وہاں شیطان کے روپ میں کھڑے ہنس رہے ہیں ان کے سامنے زمین پر ایک ننگی لاش پڑی ہے جب لاش پہ نظر ڈالتا ہے تو دیکھتا ہے یہ لاش اس کی اپنی ہی ہے وہ ہڑ بڑا کے اُٹھ بیٹھتا ہے ادھر صبح کی روشنی پھیلنا شروع ہو جاتی ہے اس نے خواب کو بھول کر اپنے اصل ٹارگٹ کی توجہ مرکوز کر لی ۔اس نے گدال اور پھاوڑا اٹھایا اور اپنے سفر پر روانہ ہوگیا چلنے سے پہلے اس نے ایک لکڑی زمین میں گاڑ کر starting point کا نشان بھی لگایا۔ شام ہو نے سے پہلےپہلےاسی پوائنٹ پر اسے واپس بھی پہنچنا تھا دن گیارہ بجے تک اس نے کم وبیش 6 میل کا سفر طے کر لیا تھا اس دوران موسم بھی ٹھیک رہا لیکن اب سورج کی تپش میں اضافہ ہورہا تھا شروع میں تو یہ گرمی کو برداشت کر تارہالیکن اب سورج برداشت سے باہر ہورہا تھا پھر بھی یہ اپنی ہمت باندھے چلا جارہا تھا اس کے من میں ایک ہی بات تھی “جتنا زیادہ فاصلہ طے کرے گا اتنی ہی زیادہ زمین حاصل کرے گا” ابھی تک یہ دس میل سفر کر چکا تھا اور سورج غروب ہونے کی طرف چل پڑا تھا اسے احساس ہوا کہ رفتار بڑھانی چاہئے ورنہ غروب آفتاب سے پہلے واپس نہیں پہنچ پائے گا اور بشکر لوگ اس پر ہنسیں گے اس نے سوچا کہ اتنی زمین ٹھیک ہے اب واپس starting point کی طرف چلنا چاہئے۔ یہاں تک پہنچتے پہنچتے اس کے پاؤں بُری طرح زخمی ہو کر سوجھ چکے تھے کیونکہ گرمی لگنے کی وجہ سے راستے میں اس نے اپنے جوتے کھول دئے تھے لیکن اوپر غروب ہوتا سورج اس کو یہ احساس دلا رہا تھا کہ اس کے پاس آرام کرنے کی گنجائش نہیں۔پیکھم کو اس موقع لگا کہ اس نے تھورا زیادہ ہی لالچ کر لی تھی ایک لمحہ کے لئے اسے محسوس ہوا کہ وقت پر واپس پہنچنا ناممکن ہے۔ لیکن یہاں پر اس نے یہ کیا کہ اپنے فالتو کپڑے اور سامان وہیں پہ چھوڑااس طرح اپنے آپ کو ہلکا کر لیا اور واپسی کی طرف دوڑنے لگا راستے میں ایک دو منٹ رُکنے کا سوچا لیکن نہ رُکا کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت پر پہنچ نہ پائے یوں وہ بھاگتا رہا بھاگتا رہااور ایک پہاڑی چوٹی پر پہنچ گیا جہاں سے اسے اپنا starting point دھندلا سا دکھائی دینے لگا۔تھکاوٹ سے اس کا برا حال تھاہمت جواب دے چکی تھی اس نے دیکھا کہ بشکر لوگ دور سے بلا رہے ہیں آجاؤ آجاؤ تم پہنچ سکتے ہواس نے جب ان کا چلانا سنا تو اس میں نئی جان آگئی اور پھر یہ پوری قوت سے بھاگا لیکن طاقت کبھی ایک حد ہوتی ہے یہ بھاگتا بھاگتا سورج غروب ہونے سے پہلے starting point پر پہنچ بھی گیااور وہاں پر جا کر یہ منہ کے بَل گراعین وقت پر اور عین اسی جگہ پر۔ پر یہاں ایک حادثہ ہوگیا جیسے یہ گرا اس کے منہ سے خون بہنے لگا اور تھکاوٹ کی وجہ سے وہیں اس کی جان نکل گئی۔اورپھر جہاں وہ گرا اسی جگہ، اسی کی گدال سے ،اسی کے آدمی نےاس کی قبر کھود کر اس کے اندر اسے دفن کردیا۔
یہاں کہانی کے اختتام پر لیو ٹالسٹائی نے اس سوال کا جواب دیا کہ”ایک آدمی کو کتنی زمین کی ضرورت ہے”
دو گز زمین
ایک آدمی کو صرف” دو گز “زمین کی ضرورت ہے۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2799391946957987

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo