میں کتابیں پڑھنے کے شوق کے تحت پچاس پچاس میل کا …

[ad_1]

میں کتابیں پڑھنے کے شوق کے تحت پچاس پچاس میل
کا فاصلہ طے کر کے اپنے دوستوں سے کتابیں مانگ کر لاتا ،،
(ابراہام لنکن)

#ابراہام_لنکن (Abraham Lincoln ) کا بچپن

لنکن کی والدہ کا نام نینسی ہینکس(Nancy Hanks)اور والد کا نام تھامس لنکن (Thomas Lincoln )تھا جس نے کئی پیشے اختیار کئے مثلا سڑکوں کی مرمت ،جھاڑیاں کاٹنا ریچھ پکڑنا زمین صاف کرنا ،غلہ اگانا ،کیلوں کے مکان تیار کرنا غرضیکہ اس نے مختلف پیشے اختیار کیے اور جس طرح بھی پیٹ کی آگ بجھائی جاسکتی تھی اس نے بجانے کی کوشش کی مختلف موقعوں پر اس نے قیدیوں کی چوکیداری کا کام بھی کیا 1805 میں ایک شخص ہارڈن کاونٹی اسے نافرمان غلاموں کو پکڑنے اور سزا دینے کے عوض چھ سینٹ اجرت دیا کرتا تھا ۔اسے روپیہ خرچ کرنے کا کوئی شعور نہ تھا انڈیانہ(Indiana) کے ایک کھیت میں اس نے چودہ سال گزارے اور اس عرصہ میں وہ سالانہ دس کروڑ روپے بچت بھی کرسکتا تھا اس پر ایسا زمانہ بھی آیا جب وہ نہایت تنگدستی سے گزر بسر کرتا تھا اس کی بیوی اپنے چیتھڑوں کو ٹانکے کے لیے جنگلی کانٹے استمال کرتی تھی ابراہام لنکن کے والد نے آخر کار جنگل کی طرف نقل مکانی کی تھامس لنکن یا ٹام لنکن جنگل کا بادشاہ تھا اور کند ذہین تھا اسے معلوم ہوگیا کہ ان کا اصل مقام جنگل ہی ہے چناچہ وہ جلد ہی اپنی بیوی کو جنگل کے کنارے ایک پتھریلے خطے میں لیے گیا اور پھر اسے کبھی اس جنگل کو خیر باد کہنے کی جرات نہ ہوئی ابراہام لنکن موسم سرما میں اس دنیا میں وارد ہوا یہ سن 1809 کا واقعہ ہے وہ اتوار کے روز صبح کے وقت ایک بانسوں کی چارپائی پر جس پر غلے بھوسہ بچھا ہوا تھا اس پر پیدا ہوا باہر زبردست آندھی آئی ہوئی تھی فروری کو تند اور تیز ہوا کے ساتھ گیلیوں کے شگافوں میں سے برف ان کے مکان میں داخل ہورہی تھی نینی ہینکس اور اس کا بچہ ریچھ کی کھال میں لپٹا ہوا تھا جس سے سرد ہوا ٹکرا کر گزرتی تھی ۔نو سال کے بعد 35 برس کی عمر میں اولین سختیاں جھیلنے کے باعث اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا ۔
وہ خوشی سے بلکل ناآشنا تھی وہ مستقبل کا قطعا اندازہ نہیں لگا سکتی تھی کہ ایک زمانہ آئے گا جب احسان مندی کئ جذبات کے تحت لوگ اس جگہ سنگ مرمر کا معبد تعمیر کریں گئے اور اس کے مصائب اور دکھوں کو احترام کی نظر سے دیکھا جائے گا
اس زمانے میں علامتی سکہ چلتا تھا لیکن جنگلات کے علاقوں میں اکثر اسے شک وشبہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور بیکار سمجھا جاتا ہے ،ابراہام لنکن کے والد نے اپنے کنبے کو اس کے بعد تاریک ویران انڈیانا کے جنگلوں میں لے گیا یہاں ابراہام لنکن نے اپنی زندگی کے چودہ سال گزارے
جب یہ کنبہ یہاں پہنچا تو موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوچکی تھی اس لیے ٹام لنکن نے بڑی عجلت کے ساتھ ساتھ سہ دیواری کیمپ قاہم کیا جیسے اس قسم کی
رہائش گاہ کو اس وقت موسوم کہا جاتا تھا موجودہ زمانے ایسی قیام گاہ کو شیڈ کہہ سکتے ہیں اس گھر کا کوئی فرش نہ تھا نہ کوئی دروازہ اور کھڑکیاں یہ تین اطراف سے بند تھا اور چوتھی طرف سے بلکل کھلی تھی ۔چھت جنگل کی لکڑیوں اور جھاڑیوں سے تعمیر کی گئی تھی خالی سمت سے برفانی ہوا آذادنہ طور پر داخل ہوسکتی تھی آج کل کوئی کسان بھی اپنے مویشیوں کے لیے ایسی بھدی پناہ گاہ نہیں بناتا لیکن ٹام لنکن نے محسوس کیا کہ 1816ء1817 کے شدید برفانی موسم کے لیے یہ کافی اچھی تھی ۔
جاری۔۔۔۔۔
کتاب :ابراہام لنکن
مصنف:ڈیل کارنیگی
مترجم :اسلم کھوکھر
انتخاب و ٹائپنگ :Shams Ullah Khan


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2794353440795171

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo