دو مسافر ایک ندی پار کر رہے تھے ندی میں طغیانی آ…
دو مسافر ایک ندی پار کر رہے تھے
ندی میں طغیانی آئی ہوئی تھی وہاں ایک خوبصورت عورت امداد کے لیے منتظر کھڑی تھی۔ ایک مسافر نے اسے کندھے پر اٹھا کر ندی پار کروائی اور الوداع کیا اور آگے اپنی راہ پر چل دیے
باقی راستے میں دوسرا مسافر غیر معمولی طور پر خاموش اور خفا تھا۔ اس نے اپنے دوست کے سوالوں کا جواب بھی نہیں دیا۔ آخر کئی گھنٹے کی ناراضگی کے بعد جب وہ مزید خاموش نہ رہ سکا تو کہنے لگا
" تم نے اس عورت کو ایسے کیوں ہاتھ لگایا ، وہ تمہیں بہکا سکتی تھی نامحرم مرد اور عورت ایک دوسرے کو ایسے نہیں چھو سکتے"
پہلے مسافر نے بڑے سکون سے جواب دیا
" میرے دوست میں نے اس عورت کو ندی پار کروائی اور اسے وہیں اتار کر آگیا یہ تم ہی ہو جو اسے اب تک ساتھ اٹھائے ہوئے ہو ( یعنی ذہن پر سوار کیا ہے).
کچھ لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں وہ اپنے تعصبات اور خدشات اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کے بوجھ تلے کچلے جاتے ہیں
" Forty Rules of Love " By Elaf Shafak
اس ناول کی کیا تعریف کروں ۔ لفظ لفظ محبت سے پرویا گیا ہے۔
اس کے ہر کردار میں انسان کو اپنی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
من کی دنیا کا یہ سفر آپ کے ذہن میں برسوں سے اٹکے سوالات کو زبان عطا کرتا ہے اور لفظوں کا یہ جادو آپ کو بے لفظ زبان سے آشنا کرتا ہے
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2789699067927275