#چے_کا_آخری_خط_فیڈل_کاسترو_کے_نام الودع۔۔۔۔۔فیڈل۔…

[ad_1]

#چے_کا_آخری_خط_فیڈل_کاسترو_کے_نام
الودع۔۔۔۔۔فیڈل۔۔۔۔۔الوداع

فیڈل کاسترو (فیڈل_کاسٹرو)
اس وقت مجھے تمہارے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بہت سی چیزیں یاد اہا رہی ہے ہیں مجھے وہ دن یاد اہا رہاہے
جب ماریا انٹونیا(Maria Antonia)کے گھر میں ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی،جب تم نے مجھے انقلاب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی اور انقلاب کی تیاری میں ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا یاد اہا رہا ہے ۔
ایک وہ دور تھا جب یہ سوال پوچھا جاتا تھا کہ #موت آنے پر کس کو مطلع کیا جاے کیونکہ ان دنوں انقلاب کی راہ میں موت آنے کا ہم سب کو خطرہ تھا ۔بعد میں ہمیں احساس ہوا کہ انقلاب لانے والے یا تو کامیاب ہوکر
فتح و کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں یا #موت کو گلے لگا لیتے ہیں(اگر وہ انقلاب ایک سچا انقلاب ہو )اور ہمارے کئی دوست موت سے بغلگیر ہوگئے ۔
اب جب کہ ہم بلوغت کے کئی زینے طے کر چکے ہیں حالات اتنے ڈرامائی نہیں رہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے ان تمام فرائض کو حتی المقدورخوش اسلوبی سے نبھایا جو کیوبا کے اور اس کے انقلاب نے مجھ پر عاہد کئے تھے ۔اب میں تہمیں اپنے #کامریڈ ساتھیوں اور کیوبا کے عوام کو الوداع کہہ رہا ہوں ۔میں جانتا ہوں کہ میں اور کیوبا کے عوام انقلاب کی راہ میں ہم سفر تھے۔
آج میں پارٹی کی رہنمائی ،وزارت کے عہدے ،فوج میں میجر کے رتبے اور کیوبن شہریت سے استعفی دے رہا ہوں ۔اب قانونی طور پر کیوبا سے میرا کوئی بندھن نہیں رہا اب صرف وہ بندھن رہیں گے جو کچھ اور نوعیت کے ہیں اور اٹوٹ ہیں ۔
جب میں ماضی کی طرف نگاہ دوڑاتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے انقلاب کی کامیابی اور کامرانی کے لیے بہت محنت اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا تھا ۔میری صرف یہ غلطی تھی کہ میں نے شروع میں تم پر پورا بھروسہ نہ کیا تھا ۔مجھے تمہاری انقلابی اور سپہ سالارانہ صلاحیتوں کو سمجنھے میں کچھ دیر لگی تھی ۔میں نے تمہارے اور کیوبا کے عوام کے ساتھ کچھ یادگار دن گزارے ہیں ۔مجھے انقلاب کی جدوجہد میں شامل ہونے پر فخر ہے ۔یہ علحیدہ بات ہے کہ کریبین(Caribbean )بحران کے دوران ہمیں کچھ سوگوار دن بھی دیکھنے پڑے تھے ۔ان مشکل حالات میں بھی تم نے عوام کی خوش اسلوبی سے رہنمائی کی اور میں نے بڑے خلوص سے تمہاری پیروی کی اور تمہارے اصول کو دل سے لگایا ۔
اب میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے دوسرے ممالک کو میری خدمت کی ضرورت ہے ۔تم اس سفر میں میرا ساتھ نہیں دے سکتے کیونکہ تمہارے کندھوں پر تمہاری قوم کی #مستقبل کی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے ۔اب میں ان سے #آذاد ہوں اس لیے الوداع کہہ سکتا ہوں ۔
میں اس حقیقت کا اقرار کرنا چاہتا ہوں کہ میں یہ قدم ملے جلے جذبات سے اٹھا رہا ہوں ۔میرے دل میں خوشی کے جذبات بھی ہیں اور دکھ کے بھی میں اپنے پیچھے اپنے خواب،اپنے آدرش اور اپنے عزیز چھوڑے جارہا ہوں ۔میں اس دھرتی کے ان لوگوں سے جدا ہورہا ہوں جنہوں نے مجھے اپنا بیٹا بنایا تھا مجھے اس کا بہت دکھ ہے تم نے مجھے جس جنگ کے آداب سیکھاے ہیں میں اس جنگ پر نئے محاذوں پر لے جارہا ہوں ۔میں وہ انقلابی روح دوسری قوموں کی عوام میں پھونکنا چاہتا ہوں میں استماریت سامراج کے خلاف جنگ کو اپنا مقدس ترین فرض سمجھتا ہوں ۔جب میں اس جہدوجہد میں شریک ہوتا ہوں تو میرے زخموں پر مرہم لگ جاتا ہے ۔میں اس حقیقت کا ایک مرتبہ پھر اقرار کرنا چاہتا ہوں کہ اب کیوبا میرے اعمال کا ذمہ دار نہیں ۔اگر اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت میں کسی اور آسمان کے نیچے ہوا تو میرے دل میں کیوبا کی دھرتی اور اس کی عوام کےساتھ چاہت اور لگاو کے جذبات ہوں گے۔
#فیڈل،،
میں تمہارا ممنون ہوں کیونکہ میں نے تم سے بہت کچھ سیکھا میں آخری دم تک تمہارا وفادار رہوں گا میں کیوبا کی خارجہ پالیسی سے ہمیشہ متفق رہا ہوں میں جہاں بھی جاوں گا اپنے آپ کو کیوبا کا انقلابی سمجھوں گا مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میں نے اپنی بیوی بچوں کے لیے کوئی مالی اور مادی چیز نہیں چھوڑ کر جارہا ۔میں اسی حال میں خوش ہوں ۔میں ان کے لیے تم سے کچھ نہیں مانگتا ۔مجھے پوری امید ہے کہ کیوبا کی حکومت ان کا خیال رکھے گی اور ان کے کھانے پینے ،رہنے اور تعلیم کا انتظام کرے گی
میں تم سے اور کیوبا کے لوگوں سے بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں لیکن وہ سب کچھ کہنا ضروری نہیں ہے ۔میرے الفاظ میرے جذبات کی مکمل ترجمانی نہیں کرسکتے اور الفاظ کی بازیگری کے بھی میں حق میں نہیں ہوں۔
ہم ہمیشہ انقلاب کی طرف قدم بڑھاتے رہیں گے
میں اپنے انقلابی جوش و خروش کے ساتھ تہمیں گلے لگاتا ہوں،،،
،،،چے،،،
#ترجمہ آصف حسن
بحوالہ کتاب :چے گویرا (زندگی و خیالات )

انتخاب و ٹائپنگ
#شمس_اللہ_خان


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2791294901101025

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo