یہ دل ہے مرا یا کسی کٹیا کا دیا ہے بجھتا ہے دم صب…

[ad_1]

یہ دل ہے مرا یا کسی کٹیا کا دیا ہے
بجھتا ہے دم صبح تو جلتا ہے سر شام

حفیظ تائب کی وفات
Jun 13, 2004

حضرت حفیظ تائب رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ 14 فروری 1931 کو پیدا ہوئے، آپ کی پیدائش پشاور میں اپنے ننھیال میں ہوئی، گو کہ آپ کا آبائی علاقہ گوجرانوالہ کے قریب ایک علاقہ احمد نگر ہے، جس کا ذکر انہوں نے اپنے ایک شعر میں اس طور کیا ہے،

؎ خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے
مجھ پر نظرازل سے شہہِ بحر و برﷺ کی ہے

آپ کا اصل نام عبدالحفیظ ہے اور تائؔب تخلص فرمایا کرتے تھے۔ آپ کے والد کا نام حاجی چراغ دین منہاس قادری ہے۔ آپ نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم-اے پنجابی کیا اور 1976 سے 2003 تک مختلف اطوار سے شعبہ ِ پنجابی میں تدریسی فرائض سرانجام دئیے۔ آپ اپنے دور کے ممتاز ترین نعت گو شاعر ہیں اور آپ کی شاعری نے نعتیہ شاعری پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ پچپن ہی سے آپ کو نعت سے خصوصی لگاؤ تھا۔ آپ کے والد مسجد میں امام کے فرائض سر انجام دیتے تھے ۔ کبھی کبھار جمعہ کی نماز سے پہلے حفیظ تائب صاحب نعت سنایا کرتے تھے، اور کبھی ایسا ہوتا کہ وقت کی کمی کے باعث آپ کے والد آپ کو نعت پڑھنے نہ دیتے ۔ جب سب گھر لوٹتے تو حفیظ صاحب کی والدہ اپنے شوہر سے دریافت فرماتیں کہ کیا آپ نے آج حفیظ کو نعت نہ پڑھنے دی؟ تو والد مسکرا کر پوچھتے کہ کیا اس نے تم سے گلہ کیا؟ تو والدہ جواب دیتیں کہ اس نے تو گلہ نہیں کیا، لیکن جس روز وہ نعت پڑھ کر آتا ہے، اس روز اس کے چہر ے کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا ہے۔

آپ کی مشہور تصانیف میں صلو علیہ والہ، وسلمو تسلیما، سک متراں دی، وہی یسیںٰ ہی طہٰ، لیکھ، کوثریہ، نسیب، اور تعبیر شامل ہیں۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ 1994 کو حکومتِ پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ 1998 میں آپ کو وزیرِ اعظم ادبی انعام برائے نعت گوئی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بیشتر اداروں کی جانب سے آپ کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں سے چند نام یہ ہیں:

نشانِ اقبال، وثیقہِ اعتراف (ہمدرد فاؤنڈیشن)، اکیڈمی ایوارڈ برائے نعت گوئی۔ جنگ ٹیلنٹ ایوارڈ برائے نعت گوئی۔ نعت پہ نقوش ایوارڈ

آپ کی بہت سی نعتیں زباں زدِ عام ہیں، جن میں غالباََ سب سے زیادہ مقبولیت جس کلام کو حاصل ہوئی ، وہ "خوشبو ہے دوعالم میں تیری اے گلِ چیدہ" ہے۔

عالمِ اسلام کا یہ عظیم نعت گو شاعر ، جس کی زندگی عشقِ رسول سے عبارت رہی، 13 جون 2004 کو اس عالمِ فانی سے رخصت ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مرقدِ منور پر اپنی کڑوڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo