ابراہم لنکن کا اپنے بیٹے کے استاد کے نام خط: “ می…
ابراہم لنکن کا اپنے بیٹے کے استاد کے نام خط:
“ میرا بیٹا آج سے پڑھنا شروع کر رہا ہے۔ اس کے لیے یہ تجربہ حیران کن اور نیا ہو گا۔ اور میری خواہش ہے کہ آپ اس کو پیار اور محبت سے سب کچھ سکھائیں گے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہو سکتا ہے جو اسے ملکوں ملکوں کی سیر کرا دے گا۔ وہ جنگوں کے بارے میں سیکھے گا دکھ اور غم کے بارے میں بھی۔ اپنی زندگی جینے کے لیے اسے ہمت، پیار اور حوصلے کی ضرورت ہو گی۔
قابلِ عزت استاد محترم!
اسے اس کا ہاتھ پکڑ کر یہ سب سکھائیے گا۔ اسے یہ سکھائیے گا کہ ہر دشمن کے لیے ایک دوست ہوتا ہے۔ اسے یہ بتائیے گا کہ تمام انسان سچے اور ایمان دار نہیں ہوتے مگر یہ بھی سکھائیے گا کہ ہر برائی کے سامنے اچھائی ہوتی ہے اور ہر داغ دار حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے والا بھی کھڑا ہوتا ہے۔
اس یہ سیکھائیے کہ خود کمایا ہوئے دس سینٹ، مل جانے والے ایک ڈالر سے بہتر ہیں۔ اسے سکھائیے کہ ہار جانا دھوکہ دینے سے بہتر ہے۔ اسے فخر سے ہار جانا سیکھائیے اور یہ بھی کہ جب وہ جیت جائے تو اس کی خوشی منائے۔
اس لوگوں سے نرمی سے پیش آنا سکھائیں۔ مگر سخت لوگوں سے سختی سی پیش آنا بھی۔ اسے حسد سے دور لے جائیں اور خاموش مسکراہٹ کا فلسفہ بھی سمجھا دیں۔ اسے اداسی میں مسکرانے کا گُر بھی بتائیے گا اور یہ بھی کہ آنسوؤں میں شرمانے والی کوئی بات نہیں کہ انہیں چھپایا جائیے۔
اسے یہ بھی سکھائیں کہ ہار میں جیت بھی ہو سکتی ہے اور جیت میں ہار بھی۔ حوصلہ شکنوں سے اس کو بچا کہ رکھئیے گا۔ آپ اس کو کتابوں کہ اسرار بتائیں لیکن اس کو آسمان میں پرندوں، فضاء میں مکھیوں اور پھولوں پر بھی غور فکر کی طرف لے کر جائیں۔ اپنے خیالات پر اس وقت بھی قائم رہنا سکھائیں جب ساری دنیا اس کہ مخلاف ہو۔ وہ سب کی رائے سن لے مگر اس کو ہجوم کہ پیچھے چلنا نا سکھائیں۔ اسے سچ اور جھوٹ کو الگ کرنا سکھائیں۔
اسے یہ لازمئ پڑھائیں کہ کس طرح اپنے اندر موجود ہنر کو وہ اپنا بہترین ذرائع معاش بنا سکتا ہے مگر کبھی بھی اپنے دل اور روح کی قیمت نا لگائے۔
اسے اپنے آپ پر اعتماد کرنا سکھائیں تا کہ وہ لوگوں پر اور خدا پر بھی اعتماد رکھ سکے۔
یہ میری خواہش ہے لیکن آپ جس بھی طریقے سے اس کو یہ سکھا سکیں آپ وہ کریں۔ دیکھیں وہ کتنا پیارا بچا ہے اور وہ میرا بیٹا ہے۔”
ترجمہ: حسنین یوسف۔
https://englishbookgeorgia.com/…/a-letter-from-abraham-lin…/
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2788405301389985