قمر بشیر شکیب جلالی اور آنس معین سے بیحد متاثر تھ…
قمر بشیر
شکیب جلالی اور آنس معین سے بیحد متاثر تھے 6 جون 1991 میں ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی خانیوال کے رہائشی تھے
….
موت کی بانہوں میں ہی جا کر قمر
زندگی کے راز کو سمجھوں گا میں
….
ایسے مت رویا کرو تم رات دن
ایسے مت ضائع کرو آنکھوں کے پھول
….
آسماں در آسماں بھٹکوں گا میں
تب کہیں تکمیل کو پہنچوں گا میں
کب رہائی مل سکے گی قید سے
جسم کی مٹھی سے کب نکلوں گا میں