جرمن زبان کے ممتاز ادیب فرانز کافکا کی آج 96 ویں ب…
جرمن زبان کے ممتاز ادیب فرانز کافکا کی آج 96 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔۔ وہ 3 جون سن 1924 کو چالیس برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔۔
آصف فرخی صاحب نے اپنے افسانوی مجموعے
" میرے دن گزر رہے ہیں " کو فرانز کافکا کے نام کیا ہے،
احباب اس افسانوی مجموعے کا انتساب ملاحظہ کیجئے :
صاحب کشف افسانہ نگار :
فرانز کافکا کے نام۔۔۔!!
جس نے تپ دق میں مبتلا ہونے کے بعد ایک صحت افزاء مقام پر آٹھ مہینے گزارنے کے دوران اپنی بیاض میں آخری اندارج یوں کیا :
یہ ضروری نہیں ہے کہ تم گھر چھوڑ دو۔۔۔ اپنی میز کے سامنے بیٹھے رہو اور سنتے رہو۔۔ سنو بھی نہیں، بس انتظار کرو۔۔ انتظار بھی نہ کرو، ساکت رہو اور تنہا۔۔ پوری دنیا اپنے آپ کو تمہارے سپرد کر دے گئی کہ اسے بے نقاب کرو، وہ اس کے سوا کچھ نہیں کر سکتی، وہ تمہارے سامنے سرمستی میں ٹرپنے لگے گئی۔۔۔!!
•••••
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2782085962021919