ماجد صدیقی نذرِ علامہ محمد اقبال – ڈاکٹر کلیم عاجز…

[ad_1]

ماجد صدیقی نذرِ علامہ محمد اقبال – ڈاکٹر کلیم عاجز- مومن – آغا حشر کاشمیری – جوش ملیح آبادی –
…….
سرِ سماعت پہنچتے پایا ہے ہم نے ملہار آب جو کا ۔ نذرِ علامہ محمد اقبال

نہیں تھا ممکن، جو ہوتے دیکھا، کرشمۂ خاص آرزو کا
سرِ سماعت پہنچتے پایا ہے ہم نے ملہار آب جو کا

برا ہے جو، گر نہیں عمل سے، توہے زباں سے لبوں پہ لایا
چھپانے پایا، کسی بھی حیلے سے وہ، تعفّن نہ اپنی خو کا

ہمارے ہاں کی عدالتیں بھی عجیب تاریخ لکھ رہی ہیں
سجا رہی ہیں جو نقشِ اِیثار، دار پر نو بہ نو لہو کا

کہیں سے الٹو، کہیں سے پرکھو، بس ایک ایلبم فساد کی ہے
ہمارا جیون بھی جیسے قصّہ ہے اپنے ہاں کی ہراک بہو کا

وہی کہ بادِ صبا کا جھونکا سا، پاس آتے ہی کھو گیا جو
کبھی ہمیں بھی تو قرب حاصل تھا، لذّتِ مے کے اس سبو کا

جو عمرِ اوّل کا تھی نشانہ، قرارِ جاں کا تھی جو ٹھکانہ
ہمارا جانا، چھٹا ہے کب سے، گلی میں اس کی، کبھو کبھو کا

ہوئی نہیں محو لوحِ جاں سے، وہ دیدِ اوّل کسی کی ماجد
وہ عید کے چاند کا سا منظر ہے جو نگاہوں میں روبرو کا
ماجد صدیقی
……
پسِ چشم اِدھر جو سوال تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
۔ نذرِ حکیم مومن خان مومن
….
تھی اُدھر نظر میں عجب حیا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
پسِ چشم اِدھر جو سوال تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ جو رنگِ کیف تھا جاہ میں، وہ جو ولولہ تھا نگاہ میں
وہ تمھارا بام پہ گھومنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ جو زینہ زینہ جھکاؤ تھا، وہ جو چشم و لب میں الاؤ تھا
وہ جو چال میں تھا سبھاؤ سا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

تھا جو چاند جھیل کا سامنا، سرِ صحن جھومنا، جھامنا
تھا مجھے تمھارا جو تھامنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

مرا ایک ایڑی پہ گھومنا، تھا جو مل کے باہمی جھومنا
وہ تمھارا پھول کو چومنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ماجد صدیقی
……
نذرِڈاکٹر کلیم عاجز ……. ماجد صدیقی
’’تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو"

گل پھینکتے ہو، وار بھی اِک سات کرو ہو
’’تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو"

مسکان کے کچھ بعد ہی یہ تیوری کیوں ہے
تم اچّھے بھلے روز کو کیوں رات کرو ہو

کب جُوئے مئے خاص کو تم کرنے لگے عام
کب آنکھ کو تم وقفِ خرابات کرو ہو

تم بات کرو اُن سے جو برّاق تمہیں دیں
ہم خاک نشینوں سے کہاں بات کرو ہو

تم یوں تو کِھلاتے ہی نہیں غنچۂ لب کو
تم بات بھی کرتے ہو تو خیرات کرو ہو

کچھ کوڑیاں کرتے ہو جو تنخواہ میں ایزاد
حاتم کی سخاوت کو بھی تم مات کرو ہو

نسلوں کا یہ رونا ہے تمہارا نہیں ماجد!
تکرار سے کیوں شکوۂ حالات کرو ہو
ماجد صدیقی
……..
اب کہاں جاؤ گے، رہ جاؤ یہیں رات کی رات۔
نذرِ آغا حشر کاشمیری

اُس کو ٹھہرا ہی نہ لیں اب کے ملاقات کی رات
اب کہاں جاؤ گے، رہ جاؤ یہیں رات کی رات

وہ جو دنیائیں ہیں دو، آج ملیں گی باہم
یہ جو ہے وصل کی شب، ہے یہ کمالات کی رات

جانتے جانتے ہم جان چکے، مرگ ہے کیا
پیڑ سے جھڑ کے سرِ خاک ہے یہ پات کی رات

مے بھی اور ابر بھی اور بادِ صبا بھی یک جا
زیست میں ایسی بھی اِک آئے ہے برسات کی رات

کر کے دو لخت بدن دیس کا آخر وہ ٹلی
بس میں دشمن کے کبھی آئی تھی جو گھات کی رات

وہ بھلے قوم ہو، اِک فرد ہو یا ماجد ہو
ہر سیہ بخت کو درپیش ہے صدمات کی رات
ماجد صدیقی
……..
نجانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا
۔ نذرِ جوش ملیح آبادی
ہمارے فرق میں فتحِ صنم کا طنطنہ تھا
’’نجانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا‘‘

جو ذی شعور شہانِ کرام تھے اُن کی
عمارتوں میں بھی اَوجِ شہی کا دبدبہ تھا

پیمبری سی جو پیہم رہی کبوتروں کی
ہمارے آپ کے مابین کیا وہ سلسلہ تھا

جو سہہ گئے ہیں مقابل کی سب کمینگیاں
یہی لگے ہے ہمارا ہی ایسا حوصلہ تھا

نجانے اس میں تپش عزم کی تھی کیا ماجد!
وہ تن بدن میں جو بچپن میں ایک ولولہ تھا
ماجد صدیقی
……


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo