موسموں کا شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے کراچی کے ایک …

[ad_1]

موسموں کا شہر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے کراچی کے ایک قدیم باشندے سے پوچھا کہ یہاں مون سون کا موسم کب آتا ہے؟ اس باراں دیدہ نے نیلے آسمان کو تکتے ہوئے جواب دیا کہ چار سال پہلے تو بدھ کو آیا تھا۔
یہ کہنا غلط ہوگا کہ کراچی میں بارش نہیں ہوتی۔ البتہ اس کو کوئی وقت اور پیمانہ معّین نہیں ہےلیکن جب ہوتی ہے تو اس انداز سے گویا کسی مست ہاتھی کو زکام ہو گیا ہے۔ سال کے بیشتر حصہ میں بادلوں سے ریت برستی رہتی ہے لیکن جب چھٹے چھماہے دو چار چھینٹے پڑ جاتے ہیں تو چٹیل میدانوں میں بیر بہوٹیاں اور بہو بیٹیاں ایک دوسرے کو دیکھنے کے لیے نکل پڑتی ہیں۔ اس قسم کا موسم بے تحاشہ" رش "لیتا ہے۔
مغربی پاکستان میں برکھا رُت اور کراچی میں جولائی کا مہینہ تھا۔ سمت کیماڑی سے مکھیوں کے دل بادل امنڈ امنڈ کر آ رہے تھے، چناں چہ میں مچھر دانی میں بیٹھا آم چوس رہاتھا کہ مرزا عبد الودود بیگ آ نکلے۔ چھوٹتے ہی کہنے لگے کہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ، یہ بھی کوئی موسم ہے جیسے کسی اقبالی مجرم کو ٹھنڈے پسینے چھوٹ رہے ہوں۔ ادھر کمبخت مکھیاں اس قدر لدھڑ ہوگئی ہیں کہ اُڑنے کا نام نہیں لیتیں۔ آپ مانیں نہ مانیں مگر یہ واقعہ ہے کہ صبح قصائی نے میرے سامنے آدھ سیر ران کا گوشت تول کر قیمہ کُوٹا۔ میں برابر پنکھا جھلتا رہا لیکن گھر پر بیگم نے تولا تو پورا تین پاؤ نکلا۔
وہ انگریزی فلمیں جن میں بارش کے مناظر ہوتے ہیں، کراچی میں خوب کام یاب ہوتی ہیں۔ جغرافیہ پڑھنے والے بچوں کو بارش کا مطلب سمجھانے کے لیے راول پنڈی لے جاتے ہیں اور انہیں وہ ہرے بھرے لان بھی دکھاتے ہیں جن پر پانی روپیہ کی طرح بہایا جاتا ہے جو صاحب ِ اولاد اس لائق نہیں ہوتے وہ اپنےبچوں کی انگلی پکڑ کر کلفٹن کے ساحل پر لے جاتے ہیں اوراپنی عینک رومال سے صاف کرتے ہوئے انہیں سمجھاتے ہیں کہ دیکھو سامنے جو گاڑھا گاڑھا دھواں اُٹھ رہا ہے اور ہماری عینک کو دھندلا رہا ہے یہ درحقیقت پانی ہے جو بھاپ بن کر اُڑ رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ اُودے اُودے بادلوں سے جا ملے گا یہ بادل سمندر سے پانی بھر کر ہر سال شمال کو جاتے ہیں۔

جو ابر یہاں سے اٹھے گا وہ سارے جہاں پر برسے گا
یہ شہر ہمیشہ ترسا ہے یہ شہر ہمیشہ ترسے گا

مُشتاق احمد یوسفی
چراٖ ٖغ تلے سے انتخاب
…..
جاوید مرزا کا انتخاب


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo