نیا سال خوشبو کی طرح اور اُجالوں کی طرح ہو یہ سا…

[ad_1]

نیا سال
خوشبو کی طرح اور اُجالوں کی طرح ہو
یہ سال نہ گزرے ہوئے سالوں کی طرح ہو
اِس سال نہ اِس دیس پہ آفت کوئی آئے
اِس سال نہ داخل ہوں یہاں کرب کے سائے
اِس سال نہ سیلاب اُٹھائے کوئی محشر
اِس سال نہ برباد ہوں لوگوں کے حسین گھر
اِس سال نہ کھیلے کوئی عزت سے ہماری
کہتی ہیں یہاں بیٹیاں افلاس کی ماری
اِس سال نہ چھینے کوئی مائوں سے حسیں لعل
صدمات کی سوغات کا حامل نہ ہو یہ سال
انسان نہ پھندہ کسی انسان کے ڈالے
اِس سال کسی کو نہ پڑیں جان کے لالے
اِس سال نہ اغواء کرے انسان کسی کو
پہنچائے نہ اِس شکل میں نقصان کسی کو
اِس سال نہ ٹکر ہو جہازوں کی فضا میں
بکھرے نہ کسی جان کا شیرازہ ہوا میں
اِس سال نہ ڈاکے پڑیں لوگوں کے گھروں میں
اِس سال رہیں لوگ شرافت کی حدوں میں
پہلے کی طرح اب نہ لگے دوڑ بسوں کی
ہو غیب سے اِس سال حفاظت بھی سروں کی
دنیا میں کہیں بھی نہ کوئی زلزلہ آئے
آغوش میں انساں کو زمیں یوں نہ چھپائے
اِس سال پہاڑوں سے نہ برسے کہیں لاوا
اِس سال نہ مرجھائے کوئی پھول چمن کا
اِس سال نہ پٹڑی سے اُتر پائے کوئی ریل
اِس سال نہ جاری رہے اموات کا یہ کھیل
اِس سال کوئی کھیل نہ تاوان کا کھیلے
اِس سال مصیبت نہ کوئی جان پہ جھیلے
چھٹکارا منشیات کی لعنت سے ہو اِس سال
جو مسخ کئے دیتی ہے انساں کے خدوخال
اِس سال کسی مانگ کا سیندور نہ اُجڑے
کوہان پہ اُونٹوں کے نہ ہوں پھول سے بچے
سرحد پر ہماری نہ اُڑے کوئی ڈرون اور
ہو بند تباہی کا یہ سلسلہ فی الفور
کشمیر میں فلسطین میں نہ ہو خون کی ہولی
سینوں کی طرف آئے نہ بندوق کی گولی
ٹائر کا دھواں سینوں میں اُترے نہ ہمارے
چمکائیں سیاست نہ تشدد کے سہارے
یہ ملک اِس سال نہ بنے جنگ کا میداں
اُتریں نہ یہاں قبر میں اب قیمتی انساں
فاٹا کے علاقوں میں نہ حملے ہوں بموں کے
دروازے فضا میں نہ اُڑیں اپنے گھروں کے
بارود کی بو سے رہیں محفوظ فضائیں
بمبار نہ اب شہروں کی جانب نکل آئیں
سرکاری اداروں کے ملازم ہوں سلامت
گھر والوں پہ اِن کے کہیں گزرے نہ قیامت
بازار میں لاشوں کے نہ انبار نظر آئیں
جو اپنے گھروں سے چلیں وہ لوٹ کے گھر آئیں
اِس سال نہ کشکول ہو ہاتھوں میں ہمارے
بیٹھے نہ رہیں ہم کہیں دامن کو پسارے
اِس سال نہ آپس میں لڑیں اہلِ سیاست
کرسی کے نہ چکر میں پڑیں اہلِ سیاست
اِس سال اداروں میں تصادم نہ کہیں ہو
ایثار کا آئینہ مری پاک زمیں ہو
اِس عالم فانی پہ رہیں امن کے سائے
یہ سال کسی کو بھی بُرے دِن نہ دِکھائے
(آمین)
اقبال راہی


[ad_2]

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo