گنجا طوطا مثنوی روم | ترجمہ از مُسافرِشَب ایک د…

[ad_1]

گنجا طوطا ????????????
مثنوی روم | ترجمہ از مُسافرِشَب

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بیوپاری کے پاس ایک نہایت خوبصورت اور بہت پیارے انداز میں بولنے والا ہرا طوطا تھا۔

وہ گھریلو طوطا نہ تھا بلکہ بیوپاری نے اُسے خاص مقاصد کے لیے تربیت یافتہ کر دیا تھا۔ اپنے مالک کی غیر موجودگی میں وہ دوکان پر آنے والے گاہکوں سے گفتگو کرتا تھا.. اُنہیں دوکان کی اہم ترین چیزوں کے متعلق معلومات دیتا تھا اور اُن کا دل لگائے رکھتا تھا۔ اِسی طرح گاہک کافی دیر دوکان میں بیٹھے رہتے اور تب مالک آ جاتا۔ بغیر وقت ضائع کیے، گاہک فوراً بہت سا مال خرید لیتے جس کے متعلق طوطے نے آگاہ کیا ہوتا۔ بیوپاری کا دھندہ اچھا چل رہا تھا۔

ایک دن یونہی مالک کی غیرموجودگی میں وہ کسی گاہک سے باتیں کر رہا تھا کہ اُسے مطلوبہ شے دکھانے کے لیے اپنی جگہ سے اُڑا۔ دورانِ پرواز اُس نے بے خیالی میں اپنے پنجے اوپر نہیں کیے اور ایک پنجہ روغنِ گلاب کی بوتل کو لگ گیا۔ پورا تیل جگہ جگہ بکھر گیا۔

کچھ دیر میں بیوپاری گھر سے واپس آیا اور گاہک سے گفتگو کے دوران وہ ایک کرسی پر بیٹھ گیا۔ روغنِ گلاب اُس کے کپڑوں کو لگ گیا۔ گاہک نے بتایا کہ طوطے نے بوتل گرائی تھی۔

جانے بیوپاری کِس ذہنی حالت میں تھا کہ اُس نے طوطے کو ایک زناٹے دار چپت لگا دی۔ نازک نازک سا طوطا اپنی طاقت سے زیادہ چپت کو برداشت نہ کر سکا اور اُس کے بال اُڑ گئے.. وہ ایک نہایت ہی بھونڈا سا گنجا طوطا ہو گیا۔

اِس سانحہ کا ایسا اثر ہوا کہ طوطے نے بولنا بند کر دیا.. ہر جانب سے گنجا ہونے کی وجہ سے اب وہ اُڑ بھی نہ سکتا تھا۔

ایک دو دِن گزرے، بیوپاری کو پچھتاوا لگ گیا کہ اُس نے آخر معصوم طوطے کے ساتھ ایسا ظلم کیوں کیا، مگر اب پچھتانے کا کوئی فائدہ نہ تھا۔ اپنی داڑھی کو نوچتے ہوئے وہ بِلک اُٹھا "لعنت ہو مجھ پر۔ خوش بختی کا سورج مَیں نے خود ہی غروب کر دیا۔ میرا ہاتھ کیوں نہ ٹوٹ گیا جب مَیں نے اتنے پیارے طوطے کو مارا تھا.. ہائے افسوس۔"

مگر طوطا دم سادھے اپنے کھلے پنجرے میں بیٹھا رہا۔ اُس نے خود پر مرضی کی قید طاری کر لی..

بیوپاری نے نذر و دعا کی خاطر ہر درویش کے پاس جانا شروع کر دیا تاکہ درویشوں کی برکت سے طوطا بولنا شروع کر دے اور اُس کے جسم پر سبز پَر دوبارہ نکل آئیں۔

کئی دن گزر گئے۔ بیوپاری نے طوطے سے بہت گفتگو کرنے کی کوشش کی۔ اُسے طرح طرح کی باتیں سناتا رہا۔ عجیب و غریب چیزیں لا کر دکھاتا رہا کہ کسی صورت طوطا بول پڑے.. مگر ہر تدبیر بے کار چلی گئی۔

ایک دن یونہی بیوپاری اپنا کوئی نیا حربہ استعمال کر رہا تھا کہ دوکان کے قریب ایک نہایت گنجے اور سیاہ پوش درویش کا گزر ہوا۔ اُس درویش کی بھنویں اور داڑھی بھی منڈھی ہوئی تھی۔ ہر جانب بہترین پوشاک اور لمبی داڑھیوں سے مزین بیوپاریوں اور گاہکوں کے مابین وہ درویش بہت ہی عجیب سی چیز لگ رہا تھا۔

طوطے کی نظر اُس درویش پر پڑی جو پیالے کی طرح ہر جانب سے گنجا تھا.. طوطے کی ہنسی نکلی۔ ہنستے ہنستے اُس نے درویش کو مخاطب کیا "اے درویش، کیا تُو نے بھی روغنِ گلاب گِرا دیا تھا؟"

بیوپاری خوش ہو کر ناچنے لگا اور درویش کو اپنے ہمراہ طوطے کے پاس لا کر پورا ماجرا سنایا۔

سیاہ پوش چِت گنج درویش مسکرایا اور بولا "اے پیارے طوطے، تُم نے اپنی سوچ کے مطابق گمان کر لیا کہ جو جو تمہاری جیسی حالت میں ہیں، اُن سے بھی وہی غلطی ہوئی ہو گی.. تمہارا قصور نہیں کیونکہ تُم ایک طوطے ہی ہو۔ مَیں تمہیں سمجھاتا ہُوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔ مَیں نے عشق کے اُبال میں آ کر ایسی حالت کر لی ہے.. اگر تُم درویش ہوتے تو تمہیں پتا چلتا۔ بعض اوقات ہم بھی غاروں اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر خود کو قید کر لیتے ہیں مگر اے طوطے، یاد رکھو کہ عشق اپنی مرضی سے کھلے پنجرے میں قید ہو جانے اور پھر کبھی نہ نکلنے کا نام ہے۔ طوطوں کے حالات کچھ اور ہوتے ہیں اور گہرے بھیدوں کے حامل درویشوں کے معاملات کچھ اور ہوتے ہیں.. طوطوں کو اتنی سی بات سمجھ آ سکتی تو وہ گنجے طوطے نہ ہوتے۔ لیکن اب تمہارے مسائل حل ہو گئے ہیں.. اور ہم، اِنہی معاملات میں خوش ہیں۔"

طوطے کو درویش کی باتیں کہاں سمجھ آنے والی تھیں، وہ اِسی میں خوش ہو چکا تھا کہ دوسرے لوگ بھی اُس جیسے حالات میں ہیں۔

موسیٰ کے معجزہء عصا اور جادوگروں کی نظربندی میں فرق معلوم کرنا اہلِ دانش کا ہی کمال ہے.. ورنہ کم فہم لوگ دونوں کو ایک جیسا ہی گمان کرتے رہے۔

•••
From English book "Tales of Mystic Meaning"
Excerpts of Masnavi Rum
by R.A.Nicholson
Translation from Eng to Urdu by مُسافرِشَب


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2347201385510381

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo