اردو کی پہلی ای بک ریڈر ایپ : “کتاب”

اردو عسکری زبان ہے، اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مختلف زبانوں کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے اور انھیں اپنا حصہ بنا لیتی ہے۔اسی لئے ایک حالیہ سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو دوسرے نمبر پہ ہے۔ اس زبان کا خاتمہ ناممکن ہے۔ اس کا فروغ خود ساختہ بھی ہے اور بے ساختہ بھی۔قائدِ اعظم کے چاہنے کے باوجود اس کا سرکاری طور پہ نفاذ ممکن نہ ہو سکا۔جس کے ذمہ داران ہمارے حکمران اور اردو کے فنی ماہرین بھی ہیں۔جنھوں نے آج تک اسے لاگو کرنے کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا۔میٹرک کے بعد کسی بھی نصابی کتاب کا اردو ترجمہ نہ ہو سکا۔ اگر ایسا ہو جاتا تو ایک ہی وقت میں ہر شعبہ میں اردو کا نفاذ ہو جاتا۔
اس وقت اردو پوری دنیا میں فروغ پا رہی ہے ۔ اس کی ترویج اور پھیلاؤ میں بہت سے نوجوان میدانِ عمل میں ہیں۔ آج کا دور چونکہ کمپیوٹر کا دور ہے ۔ نئی نسل لیپ ٹاپ اور موبائل کے استعمال کو زیادہ فوقیت دیتی ہے، اس لئے ان کے اس شوق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اردو سے محبت کرنے والے بہت سے نوجوانوں نے سائیٹس اور اردو کی موبائیل اپلیکیشنز بنا رکھی ہیں۔جن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔اس سلسلے کی کڑی کا آغاز اردو پوائنٹ ڈاٹ کام نے کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اب تفکر ڈاٹ کام، اردوسخن ڈاٹ کام اور اس جیسی معیاری ویب سائیٹس اردو کی ترویج میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔
ویب سائیٹس کے ساتھ ساتھ موبائیل ایپلی کیشنز پر بھی کام ہو رہا ہے جن میں سے آج اردو کی پہلی ای بک ریڈر ایپ کا تعارف اور تذکرہ کرونگی جس کا نام “کتاب” ہے۔  یہ ایپلی کیشن نوجوان انجئنیر ارسلان زیدی کی محنت ِ شاقہ اور ان کی اردو سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس ایپ کے ذریعےآپ اپنے موبائیل میں سینکڑوں اردو کتب کا مفت مطالعہ کر سکتے ہیں۔کتاب پڑھنے ہوئے آپ رسم الخط کا انداز، قدامت، رنگ، سطری فاصلہ ، حاشیہ جات اور پسِ منظر کا رنگ اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو سونے سے پہلے پڑھنے کا شوق ہے تو اندازِ شب کے ذریعے آپ کمرے کی روشنی بند کر کے آنکھوں کو تکلیف دیے بغیر پسِ منظر کا رنگ تبدیل کر کے مطالعہ کر سکتے ہیں۔”کتاب” پہ کتب بینی کا جدا انداز یہ بھی ہےکہ آپ کو سکین شدہ کتب نہیں پڑھنی پڑیں گے جس سے آپ فونٹس سائز بھی تبدیل نہیں کر سکتے۔ کتاب

کتاب ایپ کی چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں۔

خالص ای کتاب

عالمی رائج شدہ ’’ای پب‘‘ فارمیٹ سے مطالعے کا صحیح

اندازِ شب و اندازِ روز

آپ کی آنکھیں قیمتی ہیں۔ اندازِ شب اور اندازِ روز کو فقط ایک ٹَیپ سے منتخب کیجئے۔

سہل فہرستِ مضامین

فہرستِ مضامین میں سے کسی بھی باب پر با آسانی ایک ٹَیپ سے جایئے۔

بک مارکس

جہاں مرضی بک مارکس لگایئے اور با آسانی فہرست میں سے دوبارہ حاصل کیجئے۔

آف لائن مطالعہ

ایک بار کتاب ڈائون لوڈ کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے بغیر بھی مطالعہ کیجیے۔

قابلِ تبدیل انداز

سائز سے لے کر انداز تک ، کتاب میں آپ رسم الخط اور پسِ منظر کو اپنی مرضی کے مطابق مکمل تبدیل کر سکتے ہیں۔

آخری نشست سے جاری

آخری نشست میں جو کتاب جہاں تک پڑھی تھی ، دوبارہ ایپ کھولنے پر وہیں سے دوبارہ شروع کیجئے۔

ایک ٹَیپ سےصفحہ تبدیل

محض ایک ٹَیپ سے اگلایا پچھلا صفحہ دیکھیے۔ اپنے ہاتھ کے مطابق دائیں یا بائیں ٹَیپ منتخب کیجئے۔

سوشل شیئرنگ کا نیا انداز

اپنی پسند کی عبارت منتخب کیجئے اور اپنے احباب کے ساتھ تصویری شکل میں شیئر کیجئے جو سادہ تحریر سے زیادہ دلکش ہو۔

خوبصورت فونٹ

روایتی کاغذی کتب کی طرح کے خوبصورت اور دلکش اردو رسم الخط کے ساتھ کتب پڑھیے۔

کتاب ایپ کو انڈرائیڈ موبائیل پہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اس لنک پہ کلک کیجئے اور اردو کی دنیا میں مفت کتب کے نئے اندازمیں مطالعے کا لطف اٹھایئے۔ عنقریب یہ آئی فون کے لئے بھی دستیاب ہو گی۔
گوگل پلے سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے۔
کتاب ایپ کی ویب سائیٹ کا لنک یہ ہے۔

فیس بک پیج کے لئے کلک کیجئے۔

کتاب ایپ کے فیس بک صفحے کو لائیک کر کے آپ ہمہ وقت تازہ ترین اپ ڈیٹس سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ اردو کے پھیلاؤ میں اپنا حصہ بانٹیئے اور خود بھی یہ اہپ اپنے موبائیل میں ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنے دوستوں سے بھی شئیر کیجئے۔

ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo