ہم پاکستانی کیا ہیں۔۔۔!

میَں بھی پہلے عام پاکستانیوں کی طرح جاہل، بدتمیز اور جھگڑالو ہوا کرتا تھا۔ کارپوریٹ لائف، ٹریولنگ اور غیرملکیوں سے دوستی کرنے کے بعد اپنی خامیوں کا پتہ چلنا شروع ہوا تو آہستہ آہستہ ان پر قابو پانے کی کوشش بھی کی۔
مثال کے طور پر ڈرائیونگ کے دوران میَں ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنے لگ گیا، چاھے رات کے 2 بجے ہوں، سرخ لائیٹ پر گاڑی ضرور روکتا ہوں۔ اگر کوئی کراس کرنا چاھے تو میں گاڑی سلو کرکے اسے راستہ دے دیتا ہوں۔ اگر کوئی مجھے راستہ دے تو ہاتھ کے اشارے سے اس کا شکریہ ادا کردیتا ہوں۔

اگر کسی سٹور، آفس یا بنک وغیرہ جاؤں تو باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو سلام کر کے اس کا حال چال ضرور پوچھتا ہوں۔ اسی طرح شاپنگ کرتے وقت سیلز سٹاف اور کیشئرز وغیرہ کو سلام کرنے میں پہل کی کوشش کرتا ہوں۔

بدقسمتی سے میری ان عادات کا رسپانس زیادہ اچھا نہیں ملا۔ عمومی طور پر جب بھی میں سلام کرتا ہوں، 90 فیصد لوگ یا تو جواب نہیں دیتے، یا پھر سمجھتے ہیں کہ انہیں گالی دی ہو۔ جو سلام کا جواب دیتے ہیں، ان سے میں حال چال بھی پوچھ لیتا ہوں جس کا شاید وہ غلط مطلب لے لیتے ہیں۔

مثال کے طور پر جب میں نے نیا مالی رکھا تو پہلے دن اسے لان میں رکھی کرسی ہر بٹھا کر چائے پلائی۔ یہ سلوک اس کے ساتھ آج تک کسی نے نہیں کیا تھا۔ ہفتے میں دو دفعہ آتا تھا اور جب بھی ملتا، میں اس سے نہایت خوش اخلاقی سے بات کرتا اور پانی یا چائے وغیرہ پوچھ لیتا۔ چند ہفتوں ہی ہوئے تھے، ایک دن دروازے کی گھنٹی بجی۔ آگے مالی تھا جو چند ہزار روپے ادھار مانگنے آیا تھا۔ آف کورس میں نے انکار کردیا۔

ایک مشہور ڈیپارٹمنٹل سٹور کا ایک سیلز مین تھا جس سے میں ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آتا جب کہ دوسرے کسٹمرز عام طور پر ایسے لوگوں کو ملازم کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں۔ ایک دن شام کو میں کچھ شاپنگ کرنے گیا تو اس سیلزمین نے مجھے روک لیا اور کچھ مدد کی درخواست کی۔ میرے انکار پر کہنے لگا کہ اس کی یہاں تنخواہ کم ھے، اگر میں کہیں اور نوکری دلوا دوں تو مہربانی ہوگی۔ میں نے اس سے جان تو چھڑا لی لیکن اب میں کوشش کرتا ہوں کہ دوسرے سٹور شاپنگ کیلئے جایا کروں تاکہ اس سے سامنا نہ ہوسکے۔

اپنے علاقے کی ایک مشہور بیکری سے ناشتے وغیرہ کی چیزیں خریدنے جایا کرتا ہوں۔ وہاں موجود کیشئر سے بھی بہت اخلاق سے پیش آیا کرتا تھا۔ ایک دن شاپنگ کرکے شاپ سے باہر نکلا تو وہ میرے پیچھے پیچھے آگیا اور کہنے لگا کہ ابھی اس مہینے کی تنخواہ نہیں ملی، اس نے اپنی والدہ کا عرس کرنا ھے، اگر میں اسے 10 ہزار روپے ادھار دے دوں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ میں نے اس سے بھی معذرت کرلی اور پھر دوسری بیکری سے سامان لینا شروع کردیا۔

جس بنک میں میرا اکاؤنٹ ھے، وہاں اکثر جانا ہوتا ھے۔ وہاں کا سیکیورٹی گارڈ ایک بدتمیز قسم کا شخص ھے جو شروع شروع میں مجھ سے بھی اکھڑ طریقے سے پیش آیا۔ لیکن ہر دفعہ جب میں اسے سلام وغیرہ کرکے حال چال پوچھنے لگا تو اس کا رویہ تبدیل ہوگیا۔ ابھی پرسوں کی بات ھے، میں بنک گیا تو واپسی پر اس نے مجھے روک لیا اور کہا کہ 2 ہفتے بعد اس کی دو بیٹیوں کی شادی ھے، اگر کوئی امداد ہوجائے تو مہربانی ہوگی۔

یہ سب کیا ھے؟ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ سب لوگ شاید جھوٹ بول رھے ہوں لیکن مجھے اتنا بھی یقین ھے کہ وہ سب لوگ سچ بھی نہیں بول رھے تھے۔ اگر تو ان کے ساتھ دوسرے لوگوں کی طرح سختی سے پیش آئیں تو یہ آپ سے ڈرتے بھی ہیں، عزت بھی کریں گے اور کبھی کوئی فیور مانگنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ لیکن جونہی آپ روایت توڑتے ہوئے ان کے ساتھ نہایت عزت و احترام سے پیش آنا شروع کردیں تو وہ آپ کو ” پھدو ” یا کوئی دریا دل انسان سمجھتے ہوئے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اگر داؤ لگ جائے تو وارے نیارے، نہیں تو کام تو چل ہی رھا ھے ۔ ۔ ۔

ہمارے معاشرے میں تربیت کا سخت فقدان ھے۔ یہ چیزیں نہ تو گھروں میں والدین سکھاتے ہیں اور نہ ہی سکولوں میں اساتذہ۔ نتیجے کے طور پر ہر شخص بدتمیز، پھکڑ اور جاہل بن چکا ھے۔ ہر شخص کے ہاتھ میں چھری ھے اور جہاں داؤ چلتا ھے، وہ چھری پھیر کر اپنا فائدہ نکالنے کی کوشش کرتا ھے۔

اللہ ہی بہتر جانتا ھے کہ یہ چیزیں کب، کیسے اور کون ٹھیک کرے گا ۔ ۔ ۔

باباکوڈا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo