شہداء گیاری سیکٹر، مت سمجھو ہم نےبھلا دیا۔

مسلمانوں کی شہادتو ں کا سلسلہ بدر کے میدان اور سرزمین کربلا سے چلا تھا  وہ آج تک جاری ہے کہیں  دین اسلام کی حفاظت کی خاطر کہیں وطن کے دفاع میں شہادتیں ہوئیں تو کہیں وطن کی حفاظت پر  مامور جوان کسی قدرتی حادثے میں شہید ہوجاتے ہیں ایک ایسا ہی دلخراش واقع 07 اپریل 2012 کی  صبح 04 بجے سیاچن گیاری سیکٹر  میں پیش آیا  جس میں برف کے  گرنے والے تودے کے  نیچے دب کر پاک فوج کے جوانوں سمیت  140 افراد   شہید ہوگئے تھے  اور کئی دن کی جدوجہد کے بعد ان شہداء کے جسد خاکی کو برف  کے تودے کے نیچے سے نکالا گیا تھا۔ وطن عزیز  میں ہونے والا  اس طرح کا  ہر واقع میرے ذہن میں تقش رہتا ہے اور شائید میری طرح بہت سے لوگوں کو بھی  ایسے واقعات  یاد رہتے ہوں    ہاں جن کے پیارے اس واقع میں شہید ہوئے انھیں تو یہ سب آج بھی اتنی شدت سے یاد ہوگا جتنا 07 اپریل 2012 کی صبح تھا ۔ جیسا کہ ننھی  مریم تنویر کو یاد ہے  جن کے عظیم والد لیفٹننٹ کرنل تنویر الحسن گیاری سیکٹر میں نمبر چھ لائٹ انفنٹری بٹالین کی قیادت کرتے ہوئے 140 جانبازوں کے ساتھ سات اپریل دو ہزار بارہ کو اس حادثے میں  شہادت سے سرفراز ہوئے تھے۔ مریم تنویر اپنے عظیم والد اور حادثے میں شہید ہونے والوں کو کچھ یوں خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ۔

ہم سردہوا کے باسی ہیں
ہم شہید بھی ہیں ، غازی بھی ہیں
ہم چھوڑ گئے ، دم توڑ گئے
ہم برف کی چادر اوڑھ گئے
ہم بیٹے ،باپ اور بھائی بھی
منا، انکل ، ماہی بھی
ہم کرنل ، کیپٹن ، میجر بھی
حوالدار، نائک، سپاہی بھی
بابا کی آنکھ کے تارے بھی
ہم ماں کے راج دلارے بھی
جب برف سے اٹھائے جائیں گے
ہم جلد ہی ملنے آئیں گے

پاکستان فوج کے مطابق سیاچن کے قریب برفانی تودے تلے دبنے والوں میں  فوجی اہلکاروں سمیت   140  افراد  شامل تھے فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق اس برفانی تودے کے نیچے دب جانے والوں میں سات افسران کے علاوہ ایک سو سترہ فوجی اہلکار اور اس کے علاو سولہ  عام شہری شامل تھےاس  برفانی تودے کے نیچے دب جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی  جن کے جسد خاکی کی تلاش مہینوں تک جاری تھی کیونکہ خراب موسم تمام امدادی کاروائیوں کو بار بار روکنے پر مجبور کرتا تھا اور کئی دفعہ تو یہ کاروائی کئی دن تک معطل کرنی پڑتی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف کے نیچے دب جانے والے فوجیوں میں سے اکثریت کا تعلق سکردو کی سب ڈویژن شگر سے  تھا اور ان سب کا تعلق ناردرن لائٹ انفنٹری چھ سے تھا ۔ اس علاقے میں دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو بھی واقع ہے پندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل کام  تھا  عسکری ذرائع کے مطابق   بٹالین ہیڈکوارٹر پر برفانی تودے کی تہہ 80فٹ بلند  تھی اور خطرناک موسم کے باوجود  پاک فوج اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائی ہوئی تھی  اور  پوری قوم ان جوانوں کی سلامتی کے لیئے  دعاگو تھی ۔

گیاری سیکٹر سیاچین کا ایک محاذ ہے جہاں 1984 کے موسم بہار میں بھارتی فوج نے جارحیت کر کے قبضہ جما لیا تھا۔پاک فوج ہر سال کی طرح اس بار بھی برفباری کے طوفانی موسم میں نیچے اتر آئی تھی اور بھارت نے اس خلا کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ 2012 میں  گیاری کا سانحہ رونما ہوا تو میاں نواز شریف نےفرمایا تھا کہ اس بلند و بالا مقام پر فوجیں بٹھانے کی کیا ضرورت ہے، پاکستان کو اپنی فوج یک طرفہ طور پر واپس بلا لینی چاہئے، اس سے قبل کہ حکومت یا فوج کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ، بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اپنی فوج ہٹا بھی لے تو بھارت وہیں موجود رہے گا۔

زندہ قومیں کبھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتیں  جنھوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے  اس مملکت خداداد کے لیئے پیش کیئے  ہمیں انہیں یاد رکھنا چاہیے یہ وہی لوگ ہیں جو سخت  سرد اور برفانی علاقوں میں بھی  اپنا گرم لہو بہا کر اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔

محمد ارشد قریشی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

slot online gacor Situs IDN Poker Terpercaya slot hoki rtp slot gacor slot deposit pulsa
Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo