بولنگ چلی نہ بیٹنگ ،پشاور زلمی کو بدترین شکست ،اسلام آبا یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ کے آخری پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو50رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہےجہاں اس کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز3وکٹوں کے نقصان پر176رنز بنائے .مین آف دی میچ قرار پانے والے شرجیل خان 117رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 126رنز بنا سکی ۔شاہد آفریدی کے برق رفتار 38رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے ۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر ڈیوڈ مائی لان 12 گیندوں پر 7 رنز بنا کر سیموئیل بدری کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ بھی بڑے میچ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کامران اکمل نے 45 رنز بنائے۔ڈیرن سیمی نے 9،بریڈ ہوج نے 5اور وہاب ریاض نے 4رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 4،آندرے رسل نے 3جبکہ محمد سمیع ،محمد عرفان اور سیموئیل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 108 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ڈیوائن سمتھ19رنز بنا کر 14ویں اوور کی پہلی گیند پر ایلبیو ڈبلیو ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر شان ٹیٹ نے بریڈ ہیڈن کو گولڈن ڈک کے کر پویلین چلتا کیا۔اس کے بعد خالد لطیف نے شرجیل خان کے ساتھ 63رنز کی شراکت قائم کی۔خالد لطیف 28رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے دونوں وکٹیں شان ٹیٹ کے حصے میں آئیں جبکہ شرجیل خان رن آﺅٹ ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 23 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo