پاکستان کرکٹ کے لئے خوشخبری : سر ویون رچرڈ کوچ نامزد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ویون رچرڈ سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ اظہر محمود کو مشتاق احمد کی جگہ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.