عقلمند نند : عریبہ ناز

عقلمند نند

ہر گهر کی طرح میرے گهر میں بهی چهوٹی موٹی بحث چهڑجاتی ہے …کبهی بهائی ، بهابهی کے درمیان….کبهی ماما بابا جان کے درمیان….اور اسوقت اگر میں پاس ہوں تو میرا فوری عمل ..کتاب ہاتھ میں لے کر بنا مقصد پڑهنا….میں بالکل ایسے ہوجاتی ہوں جیسے مجهے کچھ علم نہیں.. ہم (میں..بهائی..بهابهی )ٹی وی لاؤنج میں بیٹهے تهے…بهائیسپورٹس چینل دیکه رہے تهے پاس ہی میرا کیوٹ بهتیجا “” طلال “” کهیل رہاتها.. طلال کو بهوک لگی …اس نے رونا شروع کردیا اور سیدها بهابهی کے پاس گیا کہ دوده پینا ہے…..بهائی نے بهابی سے کہا اسے کچھ بنادو، بهوکا ہے….بهابهی نے کہا…ااسکے سونے کا ٹائم ہے…یہ کچھ نہیں کهائے گا…دودھ پی کر سوجائے گا… مجهے معلوم تها اب بحث چهڑ جایے گی سو میں نے ریک سے کتاب اٹهائی اور پڑهنے لگی….. بهائ تهوڑا غصے کے تیز ہیں حسب عادت غصہ کرنے لگے کہ بچے کو کچه کهلاتی نہیں ہو…بچہ روتا رہتا ہے …جهٹ سے دوده پکڑادیتی ہو…کتنا کمزور ہوگیا ہے… میں بے نیازی سے کتاب پڑهتی رہی اور ادهر تهوڑی دیر تک بهائی، بهابهی میں نوک جهوک چلتی رہی..بلاآخر بهابهی غصے میں طلال کو لے کر روم میں چلی گئیں….بهائی نے ریموٹ اٹها لیا.. 5 منٹ بعد بهائی نے کہا..ناز آج چائے نہیں ملے گی کیا.. میں کتاب ریک میں رکھ کر اٹھ کهڑی ہوئی اور کہا ابهی لاتی ہوں ….. میں کچن میں گئی اور پانی کا جگ اٹها کر لے آئی۔ بهائی کے پاس بیٹھ کر پانی کا گلاس انکی طرف بڑهایا….بهائی نے کہا..میں نے پانی کب مانگا….سر میں درد ہورہا ہے چائے لے آؤ. …میں نے کہا بهائ…آپ کو پتا ہے ڈاکٹر دن میں 12 گلاس پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں..اور اسکے زیادہ استعمال سے گردے بهی خراب نہیں ہوتے …بهائی نے مجهے ایسے دیکها جیسے میرا دماغ چل گیا ہو…بهائی نے غصے میں کہا …اوکے…میں پی لوں گا اب جاؤ چائے لے آؤ …میں نے کہا بهائی فروٹس لے آؤں؟ آپ کو پتا ہے کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں ایپل کاٹ کر دیتی ہوں….بهائی نے کہا ناز میں ایپل صرف صبح کهاتا ہوں یہ ٹائم میرے چائے پینے کا ہے…میں نے کہا اچها…چلیں میں کیک بیک کرتی ہوں …بهائی کو تشویش ہوئی…میرا ماتها چهو کر کہا بیٹا طبیعت ٹهیک ہے…؟ میں نے کہا ..اووہ…تو آپ کی طبیعت خراب ہے…جب ہی بهابهی پر بنا انکے قصور ان کو سنادیں….بهائی الچهی ہوئی نظروں سے مجهے دیکهنے لگے..میں نے کہا بهائی…. جب آپکے کهانے پینے ، سونے جاگنے کا ٹائم ہے تو بچوں کا بهی کهانے پینے ..سونے جاگنے کا ٹائم ہوتا ہے..وہ دودھ مانگ رہا تها آپ مصر تهے اسے کچھ بنا دو….ڈیلی روٹین میں بهابهی …طلال کو ہر چیز بنا کر دیتی ہیں..آپ اج گهرہر ہیں اس لئیے آپکو لگا کہ بهابهی بس اسے دودھ پر ہی رکهتی ہیں….جبکہ ایسا نہیں ہے ..آپ کو ایسے نہیں کرنا چاہئیے تها …یہ کہتے ہوئے میں چائے بنانے اٹھ کهڑی ہوئی…اور مجهے پتا تها کہ بھائی اپنے غلط روئیے پر نہ صرف سوچیں گے بلکہ شرمندہ بهی ہونگے…. اور جب میں معصوم 5 منٹ کچن میں خوار ہونےکے بعد چائے بنا کر لائی تو بهائی صاحب ہی غائب تھے۔ میرے لبوں پر بےساختہ مسکراہٹ ابهری…یہ سوچ کر کہ اب بهائی بهابهی کے ہاتھ کی بنی چائے نوش فرمائیں گے……. ایک لمبی سانس بهر کر …صوفے پر بیٹھ کر چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے ریموٹ ہاتھ میں لے لیا!!

ایسے معاملات کچھ گهروں میں ہوتے ہوں گے…مردوں کو یہ لگتا ہے کہ مائیں لاپرواہ ہوتی ہیں..بچوں سے غافل ہوجاتی ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے….ماں سے زیادہ بچے کو کوئی بهی نہیں سمجھ سکتا..!!!

عریبہ ناز

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo