“اندھیرے میں جگنو ” تبصرہ : مریم جہانگیر

Andhairey-Mein-Jugnoo

ناول کا ابتدائیہ قاری کو مکمل طور پہ اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ اسے احساس ہونے لگتا ہے کہ یہ ناول یونہی نہیں لکھ دیا گیا۔ انتہائی خوبصورت منظر نگاری تخت الملوک کا نقشہ اس طرح پڑھنے والے کے دماغ میں ڈال دیتی ہے گویا کوئی سحر پھونگ دیا گیا ہو۔ ہر کردار اپنے اندر مکمل زندگی رکھتا ہے اور زندگی کے سارے سبق بھی۔ جس طرح انسان واصف علی واصف صاحب کی کوئی کتاب پڑھ کے مخمصے میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ کس فقرے کو زیادہ یاد رکھا جائے۔ ایسا ہی حال اندھیرے میں جگنو پڑھ کر ہوا۔ انتہائی فلسفیانہ اور ادبی اندازِ گفتگو جسے پڑھ کر طبعیت خوشگوار ہو گئی۔ ہر کردار کو مصنف نے خود جیا ہے۔ جب وہ جگنو بن جاتا ہے تب کوئی بھی جملہ زائد نہیں کہتا، ایک اچھی پرورش کا نتیجہ۔۔۔جب وہ درِ شہسوار بنتا ہے تو دیوانگی اس کے اندر کی ساری دیواریں پھلانگ کر باہر کودتی ہے۔ شہر چاہے تو وہ بھی سدھر گئی کیونکہ یہ کسی ایسے مصنف نے نہیں لکھا جو صرف سرطان کا رونا روئے۔ یہ تو ایسے مصنف کی تخلیق ہے کہ جس کا ایمان محبت ہے۔ اوڑھنا بچھونا محبت ہے اور لکھنا محبت ہے۔اطہر ہے تو اسے بھی دوستی کے سارے قرینے آتے ہیں کیونکہ وہ ہی ایسے گھرانےسے منسلک جو دوستی کو خون کے ساتھ سینچتے ہیں۔ حفصہ کا کردار بہت عمدہ نمائندگی ہے کہ جو دوسروں کی نفسیاتی اکجھنیں کھولتے ہوں تو ضروری نہیں کہ اپنی نفسیاتی گرہیں بھی دور کر سکتے ہوں۔ مابیل کا کردار، اس کے اندازِ گفتگو اورا لفاظ کے چناؤ پہ مصنف بلا شبہ داد کے حقدار ہیں۔ یہ یونہی لکھ دیا جانے والا ناول نہیں ہے۔ یہ عشقِ پیچاں کی بیل ہے جس پر انسانیت اور خلوص اوس کی صورت اپنی جھلک دکھلا رہی ہے۔ فواد کے سحر کے بارے کیا کہا جائے؟ لاجواب۔۔۔ آخر میں ادب کی گرتی دیواروں کو تھامنے کے لئے لائحہ عمل۔۔ہر چیز قابلِ تعریف ہے۔ اردو ادب میں گرانقدر اضافہ ہے۔
اندھیرے میں جگنو جناب محمود ظفر اقبال ہاشمی کا شاہکار ناول ہے۔ اس نے میرے وقت کو ضائع قطعاً نہیں کیا بلکہ اس کو پڑھ لینے کے اعزاز نے میری سوچ کی جہتوں میں نئے سورج طلوع کر دیئے ہیں۔ اس ناول کو یاد رکھا جائے گا۔ محترم، آپ کی یہ خواہش حق بجانب ہے کہ آپ کو اس ناول کےحوالے سے یاد رکھا جائے۔ ڈھیروں داد اور بہت سی نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسے شفیق اور زرخیز شجر کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ آپ ہما ہیں، ہمیں ہمایوں بنا دیں۔

مریم جہانگیر

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo