::: “امریکہ تارکیں وطن پاکستانی بچوں کی شاعری سے ا…

[ad_1] ::: “امریکہ تارکیں وطن پاکستانی بچوں کی شاعری سے انتخاب ”
========================================
— تحریر : احمد سھیل —
اردو معاشرے مین بچون کی ادبی اور شاعرانۃ صلاحیتوں کو قبل اعتنا نہیں سمجھا جاتا یا دانستہ طور پر نظر انداز کیا جاتا رہا۔ ایک زمانے میں اردو میں بچوں کے بہتریں رسائل شائع ھوتے تھے ۔ اب صورتحال اس کے برعکس ھے۔ بہت کم بچے اب لکھنے لکھانے میں دلچسپی لیتے ہیں اور بڑوں اور اساتذہ کی جانب سے اس پر توجہ نہیں دی جاتی نہ ھی اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ھے۔
پچھلے دنوں ڈیلس، ٹیکساس کے مضافاتی شہر “کیلر” (KELLER) میں روحہ خان سے ملاقات ھوئی ۔ روحہ خان کی کی پیدائش ، ڈیلاس، ٹیکساس، امریکہ کی ھے۔ وہ آٹھواں درجہ پاس کرکے نویں کلاس میں آئیں ہیں۔ ان کے والدیں اور اساتذہ نے ان کے ادبی اور شاعرانہ زوق وشوق میں برابر کا حصہ ڈالا اور یوں روحہ خان نے تیس (30) نظمیں لکھ ڈالیں اور انھوں نے اپنے طور پر ان نظموں کا حاسبی (computer) عکس نکال کر” بیاص” کی صورت میں یک جا کردیا۔ روحہ خان کی شاعری میں شاعرانہ جمال اور شعری حسیت میں فطریت اور جذبات کی بھرمار ھے مگر ان کا شاعرانہ مکالمہ خاصا عمیق ھے۔ حالانکہ وہ ابھی نو عمر ہیں اور شعرانی رموز سے بھی واقف نہیں ہیں۔ البتہ وہ انگریزی ادب کا مطالعہ کرتی ہیں۔ امریکہ کے بنیادی شعرا پڑھنے کے بعد وہ ان دنوں امریکی ناول نگاروں کے مطالعے میں کھوئی رھتی ہیں۔ ہارتھان اور میلول کے بعد آج کل ایڈگر ایلن پو کی کہانی “کالی بلی” (Black cat) پڑھ رھی ہیں۔ آپ کے لیے روحہ خان کی تین (3) انگریزی نظموں کا اردو ترجمہ ۔ ۔۔ “قوس قزح کی نظمیں” کے عنوان سے پیش کررہا ھوں۔ اس موضوع پر بات ھونی چاہیے۔ کیوں کہ ھم اپنے بچوں کی ادبی کاوشوں کو نظر انداز کئے ھوئے ہیں۔
—————-
” قوس قزح کی نظمیں ”
————————–
روحہ خان
ترجمہ: احمد سھیل
1۔”سیاہ”
_____
سیاہ دینا کا شیطان ھے
ھم دیکھتے ہیں ۔۔۔ تمام سیاھی نفرت اور تشدد ھوتی ھے
سیاہ آدھی رات کا آسمان ھے
سیاہ ایک جنازہ ھے ۔۔۔ جسیے ھم جانتے ہیں جو گذر گیا ھے
سیاہ کی بدبو ۔۔۔۔ جلی ھوئی رات ھے
سیاہ کا زائقہ ایک کڑوی شکست ھے
سیاہ کی آواز ایک بھٹکی ھوئی روح ھے
سیاہ دوسروں کی نظروں میں ایک غصہ اور اداسی ھے
لگتا ھے سیاہ خطرناک دنیا کو سمو لیتا ھے
سیاہ مجھے مستقبل سے خوف زدہ کرتا ھے
سیاہ تمام ا یک تاریکی ھے
000
2۔”جامنی”
______
جامنی پرسرار رنگ ھے
جامنی “ٹمبر ویو اسکول” کا رنگ ھے
جامنی رنگ سرما کی ایک ٹھنڈی شام ھے
جامنی رنگ کی خوشبو تازے انگوروں کی خوشبو ھے
جامنی رنگ کا زائقہ انگورکے کھانسی کے شربت سا ھے
جامنی رنگ کی آواز موسیقی کی کنجی ھے
جامنی رنگ “وائلٹ ” کا پھول ھے
جامنی رنگ محسوس ھوتا ھے جیسے ستاروں کے نیچے ٹھنڈی رات
جامنی رنگ مجھے دینا کو تسخیر کرنے کا حوصلہ دیتا ھے
جمانی رنگ ایک مہم جوئی ھے
000
3۔”سرخ”
_____
سرخ کھلا ھوا رنگ ھے
سرخ مسالحہ دار ھے
سرخ خون کا رنگ ھے
سرخ ابھرتی ھوئی طاقت ھے
سرخ کی خوشبو گلاب کے پھول کی سی ھے
سرخ سیاہ میٹھا ” اسٹروبیری کا جام” ھے
سرخ آواز ایک دکھ بھری صدا ھے
سرخ ایک عضب ناک نکلنے والا لاوا ھے
سرخ محبتوں کو فضا میں محسوس کرواتا ھے
سرخ مجھے یہ محسوس کرواتا ھےکہ کوئی مجھ سے پیار کرتا ھے
سرخ جذبات کا ایک پلندا ھے
***********


بشکریہ

::: "امریکہ تارکیں وطن پاکستانی بچوں کی شاعری سے انتخاب "========================================— تحریر : احمد سھیل…

Posted by Ahmed Sohail on Thursday, February 22, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo