تم مجھے حیران کردیتی ہو =============== نزار قبانی…
===============
نزار قبانی (عرب دنیا کے مقبول ترین شاعر)
اردو ترجمہ: منو بھائی
* * * * *
تم مجھے حیران کردیتی ہو
کسی بچے کے کھلونے کی طرح
میں مہذب محسوس کرتا ہوں
جب تم سے پیار کرتا ہوں
تم سے پہلے وقت کا وجود ہی نہیں تھا
تمہارے بعد ریزہ ریزہ ہوجائے گا
تم پوچھتی ہو میں تمہارے پاس کیوں ہوں؟
میں اپنی پس ماندگی سے نجات پانا چاہتا ہوں
اپنے بدوؤں جیسے طریقوں سے فرار چاہتا ہوں
میں درخت کے سائے میں بیٹھنا چاہتا ہوں
چشمے کے پانی سے نہانا چاہتا ہوں
میں چاہتا ہوں تم مجھے میرا پہلا سبق دو
جو کوئی تمہارے جسم کی کتاب نہیں پڑھے گا
وہ زندگی بھر
ان پڑھ رہے گا۔ جاہل اور گنوار!
بشکریہ
تم مجھے حیران کردیتی ہو===============نزار قبانی (عرب دنیا کے مقبول ترین شاعر)اردو ترجمہ: منو بھائی* * * * * تم …
Posted by Yasir Habib on Thursday, February 15, 2018